کوہلو /ڈیرہ بگٹی (آئی این پی )کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں دو مختلف علیحدگی پسند گروپوں کے درمیان بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی تقسیم کی وجہ سے مسلح تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 25 ہو گئی۔ منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کی سرحدی پٹی پیر سوری کے دربار برساتی نالے میں کالعدم تنظیم کے کارندوں نے دوسری شرپسند تنظیم کے کیمپ پر خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کردیا۔ دونوں جانب جدید ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دونوں دہشت گرد تنظیمیں ہیں جن میں تصادم ’’را‘‘ کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی تقسیم وجہ سے ہوا۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/front-page/01-Jul-2015/397122
http://www.nawaiwaqt.com.pk/front-page/01-Jul-2015/397122
'را' فنڈز کی تقسیم پر کالعدم تنظیموں میں تصادم، سرفرازبگٹی
کوئٹہ: بلوچستان کے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی اضلاع میں 2 علیحدگی پسند گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 عسکریت پسند ہلاک ہوئے، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے 'را' کی جانب سے ملنے والی فنڈنگ کو تصادم کی وجہ سے قرار دیا۔
مقامی انتظامیہ ہلاکتوں کی تعداد کی درست تصدیق نہیں کرپائی۔
لیویز کے افسر نے بذریعہ فون ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ تصادم میں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم کتنی ہوئی ہیں، اس بات کا یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والوں کو عام معافی کا اعلان
یہ تصادم دونوں اضلاع کی سرحد پر سوری دربار اور ہان نالہ پر پیش آیا۔ دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔
ایک سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام عسکریت پسندوں کا تعلق دو مختلف علیحدگی پسند گروپوں سے ہے۔
انہوں نے بتایا کے مسلح تصادم کے باعث متعدد عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے باعث علاقے میں صورت حال کشیدہ ہے۔
ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کو بلوچستان کے سب سے زیادہ حساس اضلاع میں شمار کیا جاتا ہے۔ عسکریت پسند ان علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے قومی تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔
"را" کی فنڈنگ پر تصادم !
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں تنظیموں میں تصادم 'را' کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی تقسیم پر ہوا۔
فورسز کی جانب سے کسی کارروائی پر ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقہ ہے لہذا فورسز کو صبح روانہ کیا جائے گا۔
http://www.dawnnews.tv/news/1023175