
صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو ہم عورتوں نے رانا ثناء اللہ کو نا گھسیٹا تو کہنا۔
صوبائی وزیر صحت نے یہ گفتگو اوکاڑہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی اور کہا کہ ہم عمران خان کی کال پر اسلام آباد ضرور پہنچیں گے، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کے دور حکومت میں صنعتیں ترقی کررہی تھیں جو اب تباہی کے دہانے پر آگئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہمارا وزیراعظم پوری دنیا میں کشکول لے کر پھررہا ہے مگر لوگ ہم پر اعتماد نہیں کررہے، اس امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کو خبردار کرتےہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم اسلام آباد ضرور جائیں گے، تم ہمیں مارو گے تو مارو، ہم مرنے کیلئے تیار ہیں،اگر تم نے اسلام آباد کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں تو ہم عورتوں نے تمہیں نا گھسیٹا تو کہنا۔
قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا پرامن احتجاج تیار ہے، عمران خان کبھی نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا کام ہو جس سے ملک میں انتشار پھیلے، تاہم اگر حکومت کی طرف سے کوئی الٹی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6ranasanayasminchallwnfe.jpg