
لیگی رہنما طلال چوہدری کے بیان پر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا شدید ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا، سب سے زیادہ مایوسی رانا ثنااللہ کے رویے پر ہے،رانا صاحب خود، پرویز رشید ان کے ساتھ کیا ہوا تھا آج یہ لوگ لوگوں کو برہنہ کر کے تشدد کروا رہے ہیں کم از کم ان کو تو اس زیادتی پر واضع ہونا چاہئے تھا۔
میں نے اس وقت بھی اس عمل کی مذمت کی تھی آج بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف کھڑا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1586249928162279424
جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ گفتگو میں لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو پتا نہیں ننگا ہونے کا کیا شوق ہے، پی ٹی آئی کے جتنے لوگ گرفتار ہوتے ہیں الزام لگا دیتے ہیں ہمیں ننگا کیا گیا۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں تشدد کیا گیا لیکن تشدد کے نشان نظر نہیں آتے، جس پر میزبان نے غصے میں کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو تشدد کے بعد ننگا ہونے کا شوق نہیں ہے، اور آکر بتانے کا شوق نہیں ہے،اعظم سواتی پچھتر سال کے شخص ہیں ان کے بیوی بچے ہیں، پوتا پوتی ہیں وہ ٹی وی پر آکر کہے گا انہیں ننگا کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1586247470157160450
میزبان نے کہا آپ نے بھی اس بات کا مذاق اڑایا،تحقیقات کے بجائے رانا ثنا نے بھی مذاق اڑایا،طلال چوہدری نے کہا شہباز گل پر تشدد کی تحقیقات کیلیے تین میڈیکل بورڈ بنے کہیں تشدد ثابت نہیں ہوا،کون سا دنیا میں تشدد ہے جس کا نشان نہیں ہوتا،میزبان نے کہا مذاق اڑانا غلط ہے ، تشدد کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6rnanafwadjwav.jpg