
گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیرتعلیم رانا تنویر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ سے متعلق انتہائی گھٹیا اور نازیبا زبان استعمال کی۔یہ الفاظ اتنے نازیبا اور اخلاق سے گرے ہوئے تھے کہ ن لیگ کے حامی صحافی بھی اس پر خاموش نہ رہ سکے۔
ڈاکٹر شہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اسی شخص نے چند دن پہلے ایک یونیورسٹی میں طلبا کے سامنے پوری راجپوت برادری کو گندی گالی دی اور آج خان کو گندی گالی دی۔ اس سے زیادہ اور کیا گرنا ہے اس ملک کی سیاست نے۔ یہ ان کے اصل چہرے ہیں۔ یہ سیاست دان نہیں ایک مافیا ہے۔ جو ہر حد تک جا سکتا ہے۔ افسوس
https://twitter.com/x/status/1640773290594639873
صحافی ارشادبھٹی کا کہنا تھا کہ آج جو رانا تنویر نےاسمبلی میں عمران خان،انکےوالدکےحوالےسےکہااورجس طرح خواجہ آصف سمیت اسمبلی ممبران ہنس رہے،ڈیسک بجارہےتھے،سب کچھ دیکھ کر،سن کردکھ ہوا۔۔ شرمناک۔۔ یہ ہےہماری پارلیمنٹ یہ ہیں ہمارےپارلمنیٹرینز راناتنویر وہی جو چنددن پہلےیونیورسٹی تقریرمیں بھی گالی دےچکے،معذرت کرچکے۔۔
https://twitter.com/x/status/1640779633909022720
صحافی امیر عباس نے تبصرہ کیا کہ جو وزیر تعلیم کسی تقریب میں ننگی گالی دے دے تو وہ پارلیمنٹ میں یہ زبان کیوں نہ استعمال کرے۔ جس اسمبلی کے تقدس کی صبح و شام دھونس اور بھرم دکھایا جاتا ہے، وہاں یا تو اپنے مخالفین کے خلاف ایسی زبان استعمال ہوتی ہے اور یا پھر اپنے اقتدار یا اس سے جُڑے مفادات کیلئے قانون سازی ہوتی ہے
https://twitter.com/x/status/1640771540634542080
خرم اقبال کا کہنا تھا کہ آج وزیر تعلیم رانا تنویر کے پارلیمان کے فلور پر غیر پارلیمانی اور غیر اخلاقی الفاظ پر ڈیسک بھی بجے اور قہقہے بھی گونجے، شرم کا مقام ہے نیشنل ٹی وی پر اس کی تشہیر کی گئی، پھر یہ کہتے ہیں عمران خان نوجوان نسل کو خراب کر رہا ہے ۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1640781534272847872
خاورگھمن کا کہنا تھا کہ رانا تنویر اور خواجہ آصف اس معزز اعوان کے پرانے ارکان میں سے ہیں۔ زندگی کے آخری حصے میں۔ سفید بال۔ نانے اور دادے بن چکے۔ انداز گفتگو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ان لوگوں کا اصل کیا اور یہ ہیں ہمارے حکمران۔ دنیا میں ملکی رسوائی اور لوگوں کی حالت زار کی وجہ
https://twitter.com/x/status/1640863926693789696
نادربلوچ نے ردعمل دیاکہ خواجہ آصف کی بےشرمی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، بجائے اسے روکنے کے،،، محضوظ ہوتا رہا اور ڈائس بجاتا رہا۔
https://twitter.com/x/status/1640788333755502592
احتشام کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر ہمارے اوپر ایسا وزیرِ تعلیم بٹھایا ہے۔ اِن کو یہ ڈر ہے کہ اگر لوگ تعلیمِ یافتہ ہوگۓ تو پھر یہ ہم سے سوال کریں گے جس کا جواب ہمارے پاس نہیں ہوگا۔۔
https://twitter.com/x/status/1640783352839172096
سعاد یونس نے لکھا کہ رانا تنویر کی بدذبانی پر کوئی مذمت نہیں ہو گی، طلعت سلیم عاصمہ شاہزیب مطیع سب کی ذبان کند
https://twitter.com/x/status/1640782746237673475
مزمل اسلم نے لکھا کہ اخلاقی ہستی کا اندازہ پورے ایوان کے قہقے اور ساتھ بیٹھے رنگ باز کی باچھیں
https://twitter.com/x/status/1640783793148813313
وقاص امجد کا کہنا تھا کہ اگر رانا تنویر کی طرف سے عمران خان اور خاندان کے بارے میں استعمال کیے گئے بھاگ کر شادی، حرامدہ جیسے الفاظ پارلیمانی ہیں تو ہماری پارلیمنٹ کا اللہ ہی حافظ
https://twitter.com/x/status/1640776437392089106
سیاسی نجومی نے تبصرہ کیا کہ جب آپکا مخالف گالیوں پہ اتر آئے تو سمجھ لیں کہ آپ نے اسکو بلکل مایوس کر دیا ہے اور اب بات اسکے بس سے باہر ہے۔ رانا تنویر کی تقریر کو اسکا درد سمجھیں اور یہ سوچ کر مزہ لیں اور آگے بڑھیں کہ ایک چھوٹے سے پیادے کی یہ حالت ہو گئی ہے تو مریم کا کیا حال ہو گا۔ انکا رونا ابھی شروع ہوا ہے
https://twitter.com/x/status/1640775635751534593
اینکر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ یہ وفاقی وزیر ہے پاکستان کا۔۔۔ اور ساتھ بیٹھ کر تالیاں بجانے والا بھی وفاقی وزیر ہے۔۔۔ شکست کا خوف اور خاندانوں کی غلامی سفید بالوں کے ساتھ بھی انسان کو کیا کچھ کرنے پر مجبور کر دیتی ہے
https://twitter.com/x/status/1640817432255414272
مقدس فاروق نے لکھا کہ ایوانوں میں بیٹھے گندے چہرے ، کیا یہ مقدس جگہ پر دوبارہ لائے جانے کے قابل ہیں ۔۔ بالکل نہیں!!! وزیر تعلیم فرما رہے ہیں عمران خان کی بیوی بھاگی ہوئی عورت ہے اور وزیر دفاع صاحب تالیاں بجا رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1640776548692422656
جمال احمد نے عاصمہ شیرازی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میڈم فواد چودھری صاحب کا ٹویٹ غلط تھا مگر آج جو رانا تنویر صاحب نے کہا وہ گھٹیا اور غلیظ سوچ کی عکاسی کرتا اہے، براہِ کرم اس پر بھی ردعمل دیں نا، اس پر بھی بات کریں نا یا ن لیگ کو سب معاف ہے؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1640777881675505668
وقار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنماوں کی فضولیات پر کان دھرنے اور جواب دینے کی چنداں ضرورت نہیں یہ بیچارے پنجاب کے سبھی حلقے ہارنے جا رہے ہیں- ٹوٹل 297 سیٹوں میں سے شائد ہی کچھ سیٹیں جیت پائیں گالیاں بٙکنے کے سوا بیچارے کیا کریں
https://twitter.com/x/status/1640775746556755969
فرحان نے لکھا کہ رانا تنویر کی گفتگو اسکی بہو بیٹیوں نے سنی اور انکو گھر آنے کیا شاباشی دی ہوگی؟ شرم آنی چاہیے رانا تنویر کو
https://twitter.com/x/status/1640779220040163329
انجینئر نوید کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم کی غلیظ زبان ملاحظہ فرمائیں ، اور وزیر دفاع ساتھ بیٹھا ڈیسک بجا کر اس بازاری زبان پہ داد دے رہا ہے ۔ یہ تعفن زدہ زبان اور گالیاں نواز شریف کی تربیت ہیں عمران خان کسی کو اوئے کہہ کر پکار دے تو ن لیگ کے میڈیا ملازم آسمان سر پہ اٹھا لیتے ہیں اور اس غلاظت پہ اس کی زبانیں گنگ ہیں
https://twitter.com/x/status/1640774926847057925
رضوان غلیزئی نے لکھا کہ فواد چوہدری کے ٹویٹ پر گھنگرو توڑنے والے درباریوں میں سے کسی نے رانا تنویر کی مذمت کی؟ یہ نام نہاد دانشور مافیا کے سہولت کاری کے ساتھ فکری بددیانتی میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1640773988228947968
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawajaishaas.jpg