رؤف کلاسرہ: انڈین مہاجر/سرائیکی زمینیں

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)

رؤف کلاسرہ صاحب نے اپنے تازہ آرٹیکل میں تحریر فرمایا ہے کہ:۔

11188435_10207186754015275_3402428916014713199_n.jpg

رؤف صاحب! یقیناً سرائیکی پٹی کو انکے حقوق نہیں ملے ہیں، لیکن مہاجر کمیونٹی کے حوالے سے بھی آپ انصاف سے تبصرہ فرمائیے اور ہر چیز کو اسکے مقام پر رکھئے:۔

۔ تقسیمِ پاکستان سے قبل یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ جو لوگ دونوں طرف سے ہجرت کریں گے، انہیں انکے نئے ملک میں زمینیں دی جائیں گی۔ اس پر بالاتفاق سب نے دستخط کیے تھے۔

۔ جو مہاجر پاکستان آئے، انہیں جو زمینیں دی گئیں، انکی حقیقت یہ ہے کہ وہ زمینیں اُسوقت کوئی "ویلیو" نہیں رکھتی تھیں کیونکہ وہ اُسوقت کی شہری آبادی سے بہت دور ویران علاقوں میں تھیں جنکی کوئی کمرشل ویلیو نہ تھی۔ جبکہ مسلمان مہاجر جو زمینیں انڈیا میں چھوڑ کر آئے تھے، انکی کمرشل ویلیو پنجاب اور سرائیکی شہروں سے کہیں زیادہ تھی۔
نیز سرائیکی علاقوں میں یا پھر پنجاب میں آپکو شاید ہی کوئی مہاجر "زمیندار" یا وڈیرہ ملے گا۔

۔ نیز جو لاکھوں ہندو اپنے گھر اور جائیدادیں اور لاکھوں کا مال و اسباب و مویشی پیچھے پاکستان میں چھوڑ کر گئے، ان پر مقامی لوگوں نے قبضہ کر کے ان لاکھوں کڑوڑوں کی مالیت کا اسباب لوٹ لیا۔ اس لوٹ مار میں انڈیا سے آنے والے مہاجروں کا کوئی کردار نہیں تھا۔ یہ بات ہے رسوائی کی، مگر سچ حقیقت ہے جسےساتھ بیان ہونا چاہیے۔

۔ کلاسرہ صاحب نے لکھا ہے کہ مہاجر آرام سے ٹرینوں پر بیٹھ کر کراچی پہنچ گئے۔
کلاسرہ صاحب، آپکا یہ بیان درست نہیں ہے۔
ہجرت ہمیشہ بہت تکلیف دہ عمل ہے۔ نہ صرف یہ کہ اپنے آباؤ اجداد کا گھر چھوڑنا تکلیف دہ ہے، بلکہ پورے علاقے سے انسیت ہو جاتی ہے اور وہ انسان کی پہچان ہوتی ہے۔
اور لوگ آرام سے پاکستان نہیں پہنچے بلکہ ہندوؤں اور سکھوں نے قتل کر کر کے انکے خون کی ندیاں بہا دی تھیں۔ ہائے افسوس کہ آپکو مہاجروں کا یہ بہتا خون نظر نہیں آیا۔

۔ اور مہاجروں کو پاکستان آتے ہی زمینیں الاٹ نہیں ہو گئیں ۔۔۔۔ انہیں پاکستان آتے ہی "نوکریاں" نہیں مل گئیں۔
بلکہ ان مہاجر خاندانوں کو مہنوں اور سالوں اسکا انتظار کرنا پڑا۔ اس سارے عرصے وہ مہاجر کیمپوں میں گلتے سڑتے رہے اور قربانیاں دیتے رہے۔

کچھ تصاویر جو اس ہجرت کی کہانی سنا رہی ہیں :۔

11541979_10155735808925514_8935139646096183151_n.jpg

یہ وہ ٹرین ہے جسکے متعلق کلاسرہ صاحب لکھ رہے ہیں کہ جن پر بیٹھ کر "آرام" سے مہاجر کراچی پہنچ گئے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ان ٹرین لائنوں پر مہاجروں کی لاشوں کے انبار لگے ہوئے تھے۔

11667404_10155735799960514_7405284237737986292_n.jpg

پاکستان بنتے ہی انڈین مسلمانوں کو پاکستان بنانے کی سزا ہندوؤں نے یہ دی کہ انکا قتل عام شروع کر دیا۔ ہم مہاجروں کے یہ رشتے دار انڈیا میں اس لیے قتل ہوئے تاکہ پاکستان میں آپ اور ہم آزاد زندگی گذار سکیں۔ اور ہمارے یہ رشتے دار آج بھی انڈیا میں پاکستان کے نام پر اذیتوں کو سہہ رہے ہیں اور ان پر الزام ہے کہ 1947 میں انہوں نے پاکستان بنانے کے لیے بھرپور تحریک چلائی۔

11707648_10155735802770514_7475589250970892992_n.jpg

11403477_10155735806525514_8038985705304441871_n.jpg

کلاسرہ صاحب، کیا یہ ہجرت کا وہ "آرام دہ" سفر ہے، جسکا آپ تذکرہ کر رہے ہیں؟ اللہ آپ کے خاندان، بوڑھے ماں باپ، بہنوں و بیٹیوں اور چھوٹے بچوں کو بھی ایک مرتبہ ایسا سفر کروائے تو آپ کو اسکے "آرام دہ" ہونے کا شاید اندازہ ہو سکے۔

مہاجر کیمپوں کی صورتحال

cid_51419040466web56604mailre3.jpg

یہ لاکھوں مہاجر کیمپوں میں کئی سالوں تک بھوکی ننگی حالت میں زندگیاں گذارتے رہے۔
وجہ کیا تھی؟
وجہ یہ تھی کہ کلاسرہ صاحب کے "آرام" کے برمخالف یہ لوگ اپنی اپنی "نوکریاں" اور معاش کے تمام کے تمام ذرائع انڈیا میں چھوڑ کر ہجرت کر کے آئے تھے۔
انہیں پاکستان میں خالی زمینیں ملیں (وہ بھی کئی سالوں بعد) جبکہ انڈیا میں انکا تمام مال و اسباب رہ گیا، انکے مویشی رہ گئے، انکے معاش کے سارے طریقے رہ گئے۔ کلاسرہ صاحب انصاف سے فرما دیجئے کہ کیا اسے آپ واقعی "آرام دہ" ہجرت کہہ سکتے ہیں؟

یقیناً سرائیکی پٹی کے مظلوم لوگوں کو انکے حقوق ملنے چاہیے ہیں، لیکن خدا کے لیے اسکے واسطے آپ مہاجروں کو غلط الزام نہ دیں، بلکہ انکے ساتھ انصاف کیجئے۔

thepakistan

MPA (400+ posts)
Klasra jaisy tatto jahil log jnhy sedhy mun bat ni krni ati camera dakh k kud ko prime minister smajty hain in ki baton py kan dharna aisy he hy jaisy gali may bhonkny waly.......... ka program dakhna rat ko 92 News pay...
 
hassanrazi

Politcal Worker (100+ posts)
MQM ka leader khud tou 15 years main British citizen ban gaya hai. uss ke baray main kya khayal hai? sab se bhari migration tou punjab aur bengal main hui thi, koi punjabi mujahir muhajir ka rona nahi rota...aur jo india se migrate kar ke aaye thy wohi log Pakistani bureaucracy ko run kar rahay thy. jab muhajir he administration main thy aur pakistani ke foundation main wo sab se agay thy tou ajj pakistan ke tabahi ke wo sab se ziada zimmedar hain....meri family bhi india se migrate kar ke aaye thi lakin koi apne app ko muhajir nahi kehta.. tum MQM walay besharam log ho....jiss thali main khaty ho ussi main chaid kartay ho...aur iss forum pe jo MQM walay bakwas kartay hain, inhi ke ghar se koi commando nikalta hai, koi lamba, koi langra aur koi pahari...in beghairtun ko bhattay ke adat par chuki hai aur agar bhatta band ho gaya tou yeh kasay jiay ge. yeh mar jaye gain...every dog has a day and altaf's day are numbered...InshaaAllah!
 
ambroxo

Minister (2k+ posts)
بی بی اسمیں کوئی شک نہیں کہ ہجرت کرنے والوں نے سرائیکی پٹی میں زمینیں لیں- لیکن آج انکی اولادیں آپکی طرح اپنے آپ کو مہاجر نہیں کہتیں
اسلیے پنجاب میں کوئی مہاجر زمیندار نہیں ملے گا
آپ کا کوا سفید ہی رہنا ہے - آج سے ستر سال پہلے اگر دادا نے ہجرت کی تو آج ایم کیو ایم میں اسکا پوتا بھی مہاجر ہی ہے لیکن وہ ہی پوتا اگر برطانیہ جا بستا ہے تو وہاں وہ مہاجر نہیں ے
پجاب میں بھی ایم کیو ایم نے ستر سال پرانی ہجرت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور کئی جلسےکیے
الطاف نے سمجھا کہ شائد یہی مہاجر مہاجر کا کھیل وہ پنجاب میں بھی کھیل لے گا لیکن بڑی بری طرح ناکام ہوا
 
Last edited:

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
MQM ka leader khud tou 15 years main British citizen ban gaya hai. uss ke baray main kya khayal hai? sab se bhari migration tou punjab aur bengal main hui thi, koi punjabi mujahir muhajir ka rona nahi rota...aur jo india se migrate kar ke aaye thy wohi log Pakistani bureaucracy ko run kar rahay thy. jab muhajir he administration main thy aur pakistani ke foundation main wo sab se agay thy tou ajj pakistan ke tabahi ke wo sab se ziada zimmedar hain....meri family bhi india se migrate kar ke aaye thi lakin koi apne app ko muhajir nahi kehta.. tum MQM walay besharam log ho....jiss thali main khaty ho ussi main chaid kartay ho...aur iss forum pe jo MQM walay bakwas kartay hain, inhi ke ghar se koi commando nikalta hai, koi lamba, koi langra aur koi pahari...in beghairtun ko bhattay ke adat par chuki hai aur agar bhatta band ho gaya tou yeh kasay jiay ge. yeh mar jaye gain...every dog has a day and altaf's day are numbered...InshaaAllah!

حسن بھائی

رؤف کلاسرہ صاحب نے اپنے اس آرٹیکل میں مخاطب الطاف حسین یا ایم کیو ایم کو نہہں بنایا ہے، بلکہ انکے مخاطب پوری مہاجر کمیونٹی ہے جو کہ انکے نزدیک سرائیکی زمینوں پر قابض ہو گئی۔

رہ گئی لفظ مہاجر کی بات، تو اسکو خامخواہ میں ہی آپ لوگوں نے نیشنل کراسز بنایا ہوا ہے۔ ۔۔۔۔ یہ بلاشبہ آپ لوگوں کی طرف سے زیادتی ہے کیونکہ اس میں کوئی مضائقہ نہیں کہ انڈیا سے ہجرت کر کے آنے والے اپنی پہچان کے لیے لفظ مہاجر منتخب کریں یا پھر کوئی اور لفظ۔

Untitled_2.jpg
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
BTW Mohajirs didn't come to Karachi only but a lot more had come to Punjab as well because Punjab was very first and adjacent part to India. All those Muhajirs were so adjusted in Pak that people don't know who is Muhajir and who is local? Muhajir in Punjab will have introduce himself as Muhajir otherwise people don't recognise them and they even don't bother. But Muhajirs in Karachi and Hyderabad don't want to remove that tag because with only that tag MQM can do Politics.
 
Last edited:

ambroxo

Minister (2k+ posts)
BTW Mohajirs didn't come to Karachi only but a lot more had comr to Punjab as well because Punjab was very first and adjucent part to India. All those Muhajirs were so adjucted in Pak that people don't know who is Muhajir and who is local? Muhajir in Punjab will have introduce himself as Muhajit otherwise people don't recognise them and they even don't bother. But Muhajirs in Karachi and Hyderabad don't want to remove that tag because with only that tag MQM can do Politics.
Some cities in Punjab, for example Sargodha I know had many many Mohajirs(may be more than locals) but today know one knows whose parents came from India and who is local.
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
عہم پاکستان کے دوسرے حصوں میں بسنے والے پاکستانی بننے آئے تھے پاکستان کو اپنا وطن بنانے اس کے لی
اسے بنانے کے لیے قربانی دینے کا سلسلہ پاکستان کے بن جانے تک نہیں اس کے بعد بھی جاری رکھنے کو اور اپنی تکلیفوں شکایتوں کو پاکستان کی عوام کی حیثیت سے بیان کرنے کو اس لیے مہاجر کارڈ ہمارے کام کا نہیں.
ہجرت ایک مرضی تھی خواہش تھی پسند تھی کوئی سودا نہیں جس کی قیمت ہم مانگتے
اب پاکستان میں دو ہی طبقے ہیں ایک لوٹنے والا ایک لوٹنے والا ان دونوں میں ہر ایک مہاجر و مقامی شامل ہیں اس لیے مہاجر مقامی چھوڑ کر ان سے اپنا حق مانگنا ہی ایم قیو کے لیے بہتر راستہ ہے ورنہ قیامت تک خود کو پاکستان میں مہاجر کہیں گے جب کے الطاف حسین کو فخریہ برٹش کہیں گے نکل او اس کنیفوزن سے تم پاکستانی ہو اب
 
Last edited:

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
BTW Mohajirs didn't come to Karachi only but a lot more had comr to Punjab as well because Punjab was very first and adjucent part to India. All those Muhajirs were so adjucted in Pak that people don't know who is Muhajir and who is local? Muhajir in Punjab will have introduce himself as Muhajit otherwise people don't recognise them and they even don't bother. But Muhajirs in Karachi and Hyderabad don't want to remove that tag because with only that tag MQM can do Politics.

اس تھریڈ کا موضوع ایم کیو ایم نہیں ہے بلکہ مہاجر کمیونٹی ہے جس پر کلاسرہ صاحب نے سوال اٹھایا تھا۔ چنانچہ آپ سے درخواست ہے کہ بحث کو فقط یہاں تک ہی محدود رکھئے اور ایم کیو ایم کے لیے کوئی نیا تھریڈ کھول لیجئے۔

دوسری بات یہ ہے کہ پنجابی زبان اور پنجابی کلچر چونکہ اردو زبان اور کلچر کے کافی قریب تھا، اس لیے پنجاب میں اس حوالے سے زیادہ مسائل کھڑے نہیں ہوئے۔ پنجابی برادارن بہت حد تک اردو سمجھتے تھے اور اردو بولنے والے حضرات کے لیے پنجابی سمجھنا مشکل نہ تھا۔
نیز پنجاب میں ہجرت کر کے زیادہ تر وہ مہاجر بسے جو کہ انڈین پنجاب سے آئے اور انکی ثقافت تو بعینہ پنجابی ثقافت ہی تھی۔

مگر سندھ میں اس حوالے سے مسائل زیادہ پیدا ہوئے۔

پہلی وجہ یہ ہی تھی کہ سندھی زبان اور تہذیب کافی حد تک اردو بولنے والوں کی زبان اور تہذیب سے مختلف تھی۔
دوسری وجہ یہ ہوئی کہ اردو بولنے والوں کی کراچی اور حیدرآباد میں اکثریت ہو گئی اور وہاں پر سندھی کلچر کی چھاپ کم ہو گئی۔
سندھ کی صوبائی حکومت پر اندروں سندھ کے وڈیرے قابض ہو گئے اور انہوں نے صوبائی حکومت کے بل بوتے پر صرف اور صرف سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کر دیا (جسکا پنجاب میں یا دیگر پاکستان میں کوئی وجود نہیں)۔ یہاں سے یہ تقسیم گہری ہوئی کیونکہ صاف طور پر سندھی وڈیروں نے مہاجر کمیونٹی کو اس کوٹہ سسٹم کی ذریعے نشانہ بنایا تھا۔

سن 1984 تک کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کا کوئی وجود نہ تھا، مگر پھر بھی سندھ میں سندھی اور مہاجر تقسیم موجود تھی۔ چنانچہ آپکا یہ الزام درست نہیں کہ ایم کیو ایم نے یہ تقسیم پیدا کی ہے۔

اگلا مسئلہ یہ تھا کہ آپ جیسے حضرات کی طرف سے مہاجر کمیونٹی سے ایک بالکل غیر منصفانہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے باپ دادا کی شناخت، انکا کلچر، انکی تہذیب کی پہچان چھوڑ کر خود سندھی کہنا شروع کر دیں۔ آپ لوگوں کی یہ ڈیمانڈ سراسر غلط اور ناجائز تھی۔

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کراچی اور حیدر آباد میں پنجابیوں اور پٹھانوں کے خاندان کئی کئی دھائیوں سے آباد ہیں۔ انکی آج چوتھی نسلییں کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ اسکے باوجود یہ لوگ کراچی میں رہنے کے باوجود خود کو سندھی نہیں کہتے، بلکہ اپنے آپ کو پنجابی یا پشتون ہی کہتے ہیں۔

مگر آپ لوگوں نے یہ حق انڈیا سے آنے والے مہاجروں کو نہیں دیا اور ان پر پابندی لگانے کی کوشش کی کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کی پہچان کو بھول کر اپنے آپ کو سندھی کہلوائیں۔

کاش کہ آپ لوگوں کو اپنے یہ غیر منصفانہ رویے نظر آ سکیں۔

Don't mix Pashtun and Punjabi with Muhahir. Muhajir is not a caste.

When Altaf had gone to London had he introduced himself as Pakistani or Muhajir? In Karachi he calls himself as Muhajir but in England he used to call himself as Pakistani (Now British) even after double Hijrat.
 
Last edited:

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Don't mix Pashtun and Punjabi with Muhahir. Muhajir is not a cost.

When Altaf had gone to London had he introduced himself as Pakistani or Muhajir? In Karachi he calls himself as Muhajir but in England he used to call himself as Pakistani (Now British) even after double Hijrat.

بھائی صاحب پشتون اور پنجابی صرف "ذات" ہی نہیں ہے، بلکہ ایک تہذیب، ایک زبان، ایک کلچر کی پہچان بھی ہے۔

یہی پہچان مہاجر بھی اپنی نسلوں کے لیے چاہتے ہیں۔ انکی زبان بھی سندھی سے مختلف ہے، انکی اپنی تہذیب ہے، اپنا تمدن ہے، اپنی روایات ہیں۔

یہ آپ لوگوں کی زیادتی ہے کہ آپ لوگ مختلف بہانوں سے ہم سے اور ہماری نسلوں سے ہماری یہ پہچان چھین رہے ہیں۔

karachii

Minister (2k+ posts)
BTW Mohajirs didn't come to Karachi only but a lot more had come to Punjab as well because Punjab was very first and adjucent part to India. All those Muhajirs were so adjucted in Pak that people don't know who is Muhajir and who is local? Muhajir in Punjab will have introduce himself as Muhajir otherwise people don't recognise them and they even don't bother. But Muhajirs in Karachi and Hyderabad don't want to remove that tag because with only that tag MQM can do Politics.

My elders came from india, We never say we are Mohajirs by ethnic. Yes we migrated for good.

Its only MQM supporters who cannot come out of muhajir syndrome.
 
ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
Chalo mehwish ko phir muhajir qeeray ney kata hai.

Kalasara ney jo likha hai, wohi haqeeqat hai.

Agar aj census karwao gaye, tu puray sindh sey ziada Urdu Speaker punjab mein milen gaye. Yeh baig, mirza, ansari saab urdu speaker nahin tu kia hain?

2 hisay tu punjab hua hai, lutta putta jala katta tu punjab hai, na key Muhajir. Waisay jis ney asal lutti/putti/kutti/jali hijrat ki woh apney ap ko pakistani kehtay hain aur jin hon ney 52 mein bani banai roti khai woh khud ko muhajir kehtay hain.

Muhajir woh qaum hai jo apni nasal sey he mukhlis nahin. woh kisi aur sey mukhlis kia ho gee. Urdu speakers ko badnaam kar dia in MQM walon ney. Lambi story short. Send them back if they are still muhajir.
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
My elders came from india, We never say we are Mohajirs by ethnic. Yes we migrated for good.

Its only MQM supporters who cannot come out of muhajir syndrome.

نہیں بھائی، ایم کیو ایم کا مہاجر کی "اصطلاح" سے لینا دینا نہیں کیونکہ ایم کیو ایم تو فقط 1984 میں جا کر بنی جبکہ لفظ مہاجر اس کمیونٹی کی پہچان کے لیے کئی دہائیوں پہلے سے استعمال ہو رہا تھا۔ چنانچہ خدا کے لیے اس معاملے میں اس غلط فہمی سے باہر نکلیے۔

آپ نے اپنے آپ کو تو مہاجر نہیں کہا ۔۔۔۔ مگر آپ خدا کی قسم کھا کر کہیں کہ آپ کے سامنے کسی پنجابی نے بھی اپنے آپ کو پنجابی نہیں کہا ۔۔۔۔ کسی پٹھان نے اپنے آپ کو پٹھان نہیں کہا؟ آپ کراچی میں رہتے ہیں، تو یہاں بلوچ اپنے آپ کو بلوچ کہتا ہے، سرائیکی اپنے آپ کو سرائیکی کہتا ہے، کشمیری اپنے آپ کو کشمیری کہتا ہے، ۔۔۔۔۔ مگر آپ لوگوں کے توپوں کے دھانے فقط اس وقت کھلتے ہیں جب ہم خود کو مہاجر کہتے ہیں۔ حالانکہ ہماری کمیونٹی کو یہ نام 1951 کے آئین میں دیا گیا تھا۔

دوسری بات یہ کہ اپنی کمیونٹی کو مہاجر کا نام دے دینا ہرگز کوئی "نیشنل کرائسز" نہیں ہے۔ آج لفظ مہاجر اپنے لفظی معنوں میں استعمال نہیں ہو رہا ہے، بلکہ اصطلاحی معنوں میں استعمال ہو رہا ہے جو کہ ایک کمیونٹی کے کلچر اور تہذیب و تمدن کی پہچان ہے۔

میں اوپر تفصیل سے عرض کر چکی ہوں کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کی چوتھی نسلیں بھی اپنے آپ کو "برطانوی پاکستانی" کہلواتی ہیں۔ کراچی میں رہنے والی پنجابیوں اور پشتونوں کی چوتھی نسلیں تک اپنے آپ کو پنجابی اور پشتون کہلواتی ہیں۔۔۔۔

مسئلہ یہ مہاجر کا نہیں ہے ۔۔۔ یہ مسئلہ آپ لوگوں کے دوغلے اور غیر منصفانہ رویوں کا ہے۔
 
Allah_Ka_Banda

Senator (1k+ posts)
Absolutely right...!!!!

Mohajirs ne bohat qurbaaniyaan di hain....!

Mohajir from India who have been settled in Karachi include

Ali Zaidi,
Dr Arif Alvi
Hakeem Saeed
Moeen Akhtar
Zehra Bibi
Mohtarma fatima Jinnah
etc etc

We all love all of the Mohajirs who have made invaluable contributions in the creation and survival of Pakistan just like Pathans, Punjabis, Balochis, Gilgiti, Chitrali, Bohri, Memons, Agha Khaani, Saraaiki or any other communities did....

We would also not let any single party hijack word Mohajir for the sake of their own vested interests....

As we all know that Mohajir also migrated and settled in Punjab from India....

But even if we talk of those Mohajirs who settled in Sindh, a majority of them also support JI & PTI or any other parties

by the way, these MQM's bhatta khors have been rather killing Mohjir shopkeepers/retailers and businessmen for the sake of petty monies...

MQM is a fitna

Mohajir is a respectful term

Love my Karachi, Love my Pakistan, Love Pakistan army
 
SharpAsKnife

Minister (2k+ posts)
If you have so many problems. please shift back to your father modi in india. You called urself mahajir for a long long time and mahajir means,ppl who took temporary shelter and then move on so i guess its ur time to move on. Your love with india is calling u back and we cant accomodate u anymore. Ur masters have dumped u like a used condom and now ur crying ur lungs out. Ur leaders are traitors and indian funded, ur karkuns are raw trained and u urself would love to fight our army. I am giving u a good suggestion to take ur party and ur supporters and go back to india or u will be crushed to death. instead of alot of bloodshed,its time for u to save ur families and run back to ur sponsors
 
آپ پاکستان کے ٹھیکیدار کب سے ہو گئے جو ہمیں انڈیا واپس جانے کا کہہ رہے ہیں؟

ہمیں واپس انڈیا نہیں جانا ہے، بلکہ پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے "حقوق" حاصل کرنے ہیں، چاہے اسکے لیے آپ جیسے حضرات ہم پر لاکھ پاکستان غدار کے فتوے لگاتے رہیں۔

یہ آپ لوگ ہی تھے جنہوں نے 1951 میں سب سے پہلے دو قومی نظریے کو خود گلا گھونٹ کر مار ڈالا جب آپ نے انڈیا سے مسلمانوں کے ہجرت کر کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی۔

آپ لوگوں کی جو حرکتیں آج ہیں، ایسی حرکتیں 1971 میں بنگالیوں کے ساتھ بھی تھیں اور آپ کی ہی وجہ سے 1971 میں دو قومی نظریہ اس وقت اپنی موت مرا جب بنگلہ دیش علیحدہ ہوا۔

اور پھر آپ لوگ ہی تھے جنہوں نے دو قومی نظریے کو اُسوقت تیسری مرتبہ موت دی جب آپ لوگوں نے ان ڈھائی لاکھ بیہاری پاکستانیوں کو واپس پاکستان آنے کی اجازت نہ دی بلکہ انہیں گلنے سڑنے کے لیے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں تنہا چھوڑ دیا۔

ہمیں فقط اپنے حقوق چاہیے ہیں۔ اسکے لیے آپ لاکھ ہم پر جناح پور کے جھوٹے الزامات لگا کر ہمارے ہزاروں پیاروں کو ماورائے عدالت شہید کرتے رہیں، مگر یہ معصوم خون آپ کو چیلنج کرتا رہے گا۔

Back
Top