
عمران ریاض خان کے تبصرے پر مطیع اللہ جان برا منا گئے۔، سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے عمران ریاض کو پراپیگنڈا کرنے والا اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک یوٹیوبر ایک بزرگ شہری سے بدتمیزی کررہا ہے اور بزرگ شہری تنگ آکر اسکو تھپڑماردیتا ہے۔
اس ویڈیو میں بزرگ شہری یوٹیوبر سے کہہ رہے ہیں کہ آرام سے بات کریں جس کے جواب میں یوٹیوبر انہیں کہتا ہے کہ آرام سے کیا بات کروں۔
اس پر بزرگ شہری یوٹیوبر کو سمجھاتا ہے کہ آپ مجھ سے چھوٹے ہیں‘ اور اس کے جواب میں یوٹیوبر نے بدتمیزی سے کہتا ہے کہ میں چھوٹے ہونے کا لحاظ کر رہا ہوں۔میرے لوگو کو ہاتھ نہ لگائیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ شہری بار بار ہاتھ میں پکڑی رسیدیں دکھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن جب یوٹیوبر اسے کہتا ہے کہ تم غنڈے ہو؟ تو بزرگ غصے میں آجاتا ہے اور یوٹیوبر کو تھپڑ رسید کردیتا ہے اور وہ نیچے گرجاتا ہے۔
اینکر عمران ریاض خان نے یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ان بزرگوں کا کیس اسلام آباد کی کسی عدالت میں لگوائیں وہاں بھی ایک دیوانہ ایسے ہی انٹرویو کی تلاش میں ہے۔
اینکر عمران خان نے کسی کانام نہیں لیا لیکن اس کا اشارہ مطیع اللہ جان کی طرف تھا جو ن لیگ مخالف سیاستدانوں سے سوال کرتے ہوئے طنز اور تحقیر کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور وہ اپنے سوالوں کے ذریعے ن لیگ مخالف سیاستدانوں اور شخصیات کو بے عزت کرنیکی کوشش کرتے ہیں۔
عمران ریاض کی اس بات کو مطیع اللہ جان نے محسوس کیا اور نام لئے بغیر اینکر عمران خان پر جوابی وار کردیا۔
مطیع اللہ جان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ دھندے کے کوٹھوں میں خفیہ فائلیں/ویڈیوز دیکھ کر پراپیگنڈا کرنے، ٹھنڈے گرم بیڈ روم سٹوڈیوز سے سکرپٹ کیساتھ پراپیگنڈا کرنےوالا ٹاؤٹ اینکر بغیر سیکیورٹی گارڈز کے عوام میں جا کر صحافت کرنے والے ھزاروں رپورٹروں پر طعنہ بازی کر رہا ہے۔
مطیع اللہ جان کا مزید کہنا تھا کہ لینڈ کروزرسیکیورٹی گارڈز کی فوج والی صحافت پر تف ہے
واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں مطیع اللہ جان کی اینکر عمران اور سمیع ابراہیم کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ عمران ریاض نے مطیع اللہ جان سے کہا تھا کہ مطیع اللہ جان بتائیں انہیں ملٹری اکیڈمی سے کیوں نکالا گیا ؟ عمران ریاض نے الزام عائد کیا تھا کہ مطیع اللہ جان کو فوجی بیرک میں کسی نے زیادتی کانشانہ بنایا ہے ۔