shafi3859
Minister (2k+ posts)
لاہور / کوئٹہ: جے یو آئی ف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا امجد خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک نوٹس نہیں ملا لیکن ایک بات حتمی ہے مولانا فضل الرحمن کسی بھی صورت معافی نہیں مانگیں گے۔
ذرائع کے مطابق جے یوآئی ف نے تحریک انصاف کے نوٹس کا جواب دینے کے لیے کامران مرتضیٰ کی سر براہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جومولانا فضل الرحمن اور دیگر پارٹی رہنمائوں کی مشاورت سے اس نوٹس کا جواب دے گی۔ اس حوالے سے مولانا امجد خان نے بتایا کہ پتہ نہیں تحریک انصاف والوں نے نوٹس کہاں ارسال کیا ہے جب نوٹس ملیگا تو جواب ایسا دینگے جس سے عمران خان اور تحر یک انصاف والوںکی آنکھیں کھل جائیں گی اور ان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے اورمولانا فضل الرحمن آئینی اورعوامی عدالت میں سامنا کریں گے۔
Last edited by a moderator: