Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
دھرنا......یا ..
پانامہ لیکس کے حوالے سے عمران خان بھی رائے ونڈ میں حکمرانوں کے محلات کے سامنے دھرنہ کرنے کی ٹھان چکے ہیں تو دیکھتے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ کتنے دن کا ہوگا، تین روزہ یا 126 روزہ؟
مسئلہ ملکی دولت کے لٹ جانے کا وہ بھی نواز چریف کے ہاتھوں۔ ۔ ۔ ۔ وہ یہ سب کیسے کرتے ہیں۔ ملک کی دولت کس طرح اڑائی؟ ان سے پوچھنے کی ہم میں ہمت نہیں ہے۔ ایسا نہ ہو یہ سب کچھ سمجھانے کے لئے وہ بچی کچی دولت بھی اڑا دیں۔
آپ کو نورجہاں اور جہانگیر والا قصہ یاد ہوگا، جس میں نور جہاں نے شادی سے قبل ایک مرتبہ جہانگیر کے کبوتر خانے سے ایک نہایت قیمتی کبوتر اڑا دیا۔ جب جہانگیر کو پتہ چلا تو وہ اسکا باقی بچا اکلوتا کبوتر لے کر نور جہاں کے پاس گیا اور پوچھا کہ کبوتر کیسے اڑا جواب میں نورجہاں نے اسکے ہاتھ میں پکڑا دوسرا کبوتر ہوا میں اچھال کر دکھایا اور کہا کہ یوں اڑا
باد شاہ تو ہوتے ہی ہیں فراخ دل۔ ۔ ۔ ۔اس کے بعد تو جہانگیر اور نورجہاں میں غضب کی محبت شروع ہو گئی، اس کا شوہر مارا گیا اور بیوہ نورجہاں ملکہ ہند بن گئی۔
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔ ہمیں یہی ڈر ہے کہ میاں صاحب کہیں بچی کھچی دولت بھی نہ اڑا دیں اور بادشاہ پاکستان بن جائیں۔عمران خان کا رائے ونڈ میں شو کیسا رہتا ہے۔ کامیاب بھی ہوتا ہے یا نہیں۔ رائے ونڈ سے ہر سال ہزاروں افراد ہاتھ میں لوٹا اور کمر پر بستر رکھ کر نکلتے ہیں۔ ایک عرصہ سے یہ سلسلہ جاری ہے مگر دیکھ لیں آج تک نہ ہمارے ملک میں کرپشن ختم ہوئی نہ لوٹ مار نہ جرائم نہ قتل ڈکیتیاں، ہاں ملّا جی کے مزے آگئے، کبھی میاں صاحب کے ہاں ناشتہ تو افطاری عمران کے گھر۔
برائیوں میں کمی آنے کی بجائے روز افزوں اضافہ ہمارے سامنے ہے۔ شاید بحیثیت قوم ہم گناہ و ثواب کے چکر سے نکل کر خود غرضی اور منافقت کی حدود بھی پار کر چکے ہیں۔ اب پانامہ لیکس کے حوالے سے عمران خان بھی رائے ونڈ میں حکمرانوں کے محلات کا محاصرہ کرنے کی ٹھان چکے ہیں تو دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں، یا صرف چالیس روزہ لگا کر، تمبو لپیٹ لیں گے۔
Last edited by a moderator: