دوسری شادی کے لئے فیملی لاءز میں ترمیم ضروری ہو چکی ہے،عامرلیاقت

amii112hh1121.jpg


میں نے شادی کی ہے اوروں کی طرح حرام رشتے نہیں رکھے، دوسری شادی کو فروغ دینا چاہئے اور حلال رشتوں پر یقین رکھنا چاہئے۔ عامرلیاقت

تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کی ہے اوروں کی طرح حرام رشتے نہیں رکھے، میں ہمیشہ حلال رشتوں پر یقین رکھتا ہوں۔

عامرلیاقت کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک شرعی معاملہ ہے، شادی کیلئے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے،دوسری شادی کے لئے فیملی لاز میں ترامیم کی ضرورت ہے، عائلی قوانین کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا یہ سنت نبوی ﷺ کا احیاء ہے، جب رسول کریم ﷺنے ارشاد فرمادیا تو ارشاد فرمادیا، اسکے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، ہمیں اسلامی تعلیمات پر چلنا چاہئے، اگر کوئی دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور اسے پہلی بیوی سے ڈر ہے تو وہ اللہ سے ڈرے پہلی بیوی سے نہ ڈرے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کی اجازت ہونی چاہئے کیونکہ اس طرح مرد دوسری طرف دیکھنے سے پرہیز کرتا ہے۔کسی دوسری طرف دیکھنے سے بہتر ہے کہ بندہ دوسری شادی کرلے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شادیوں کو فروغ دینا چاہئے اور زنا کو روکنا چاہئے

ٹی وی اینکر نے کہا کہ آپ لاکھوں مردوں کیلئے قابل رشک ہیں جس پر عامرلیاقت نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ قابل رشک میں سے ر نکال دیں قابل شک رہ جاتا ہے، کچھ لوگ قابل شک ہیں۔

عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ ہم تبدیلی کی جماعت ہیں، میں تبدیلی لیکر آیا ہوں۔میں نے آپکے شو میں کہا تھا کہ مارچ سے پہلے پہلے بڑی تبدیلی ہوگی۔

صحافی کےسوال کہ چوتھی شادی کی بھی گنجائش ہے جس پر عامر لیاقت نے ہاں میں جواب دیا۔

پی ٹی آئی حکومت سے متعلق عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ مارچ میں بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہے، کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔

عامر لیاقت نےد بے الفاظ میں صدارتی نظام کی بھی حمایت کی، ان کا کہنا تھا کہ ایسا نظام ہونا چاہئےجس میں اراکین اسمبلیوں کی خریدوفروخت نہ ہو، پارلیمان ضرور فیصلے کرے لیکن ایک شخص ایسا ہونا چاہئے جو سب پر نگاہ رکھے۔
 
Last edited:

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
لیاقت صاحب نے دوسری یا تیسری شادی کرنی ہے تو کریں ، میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی ۔ مگر شادی پہلی بیوی کی دستاویزی اجازت سے کریں ۔ صریح قانون شکنی کرنا اور اسےفروغ دینا تو غلط ہوا ۔۔ ۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانا حلال ہے!؛​
 
Last edited:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ تو کوی چنگڑ بھی شادی کرنے نہیں جاتا یہ تو جعلی سید بنا ہوا ہے
 

Back
Top