
کراچی سے اغوا ہونےوالی 14 سالہ دعا کی والدہ اغوا کاروں کا مطالبہ بتاتے ہوئے اپنے جذبات قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے الفلاح سے 6 روز پہلے لاپتہ ہونے والی بچی دعا زہرہ کی والدہ نے بتایا کہ اغوا کاروں کا کہنا ہے کہ پیسے لےکر آجاؤ ورنہ بچی کو آگے بیچ دیں گے۔
دعا کی والدہ نے یہ گفتگو نجی ٹی وی چینل اے آروائی ڈیجیٹل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان وسیم بادامی سے اپنے دکھ شیئر کرتے ہوئے کی اور بتایا کہ اغوا کار واٹس ایپ کے ذریعے تاوان کی رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1517225879562162177
دعا زہرہ کے والد نے بتایا کہ ہم نے متعدد بار اس نمبر پر فون کیا مگر ریسیو نہیں ہوا تاہم واٹس ایپ میسجز آرہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ6 روز قبل میری بچی دوپہر 12 بجے گھر کا کچرا رکھنے بلڈنگ سے نیچے اتری تھی اور اس کے بعد سے لاپتہ ہے، ہم پولیس کے پاس گئے مگر تین دن گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
https://twitter.com/x/status/1517234767644839938
انہوں نے بتایا کہ ہم نےجے ڈی سی سے رابطہ کیا تو پولیس حرکت میں آئی، اب اغواکار دعا کی رہائی کیلئے25 لاکھ مانگ رہے ہیں اور دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر پیسے نہ پہنچے تو دعا کو آگے فروخت کردیں گے۔
دعا کی والدہ نے کہا کہ 6 دن ہوگئے ہیں پاگلوں کی طرح اپنی بیٹی کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر کچھ پتا نہیں چلا، پتا نہیں میری بیٹی کس حال میں ہوگی، ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے ہمیں اپنی بیٹی زندہ حالت میں واپس چاہیے زینب کی طرح مردہ حالت میں نہیں چاہیے۔
پروگرام میں شریک جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا کہ دعا کے والد کو اغوا کاروں نے میسج کرکے کسی گوٹھ میں بلایا اور کہا کہ پیسے لے کر آئے ورنہ ان کی بیٹی کو اچھی قیمت میں آگے فروخت کردیا جائے گا۔
Last edited by a moderator: