دعا زہرہ کی والدہ اغوا کاروں کا مطالبہ بتاتے ہوئے روپڑیں

16%D8%AF%D8%A6%D8%A7%D8%B2%D8%B9%DA%BE%D8%B1%D8%A7%D9%85%DB%81%D9%85.jpg

کراچی سے اغوا ہونےوالی 14 سالہ دعا کی والدہ اغوا کاروں کا مطالبہ بتاتے ہوئے اپنے جذبات قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے الفلاح سے 6 روز پہلے لاپتہ ہونے والی بچی دعا زہرہ کی والدہ نے بتایا کہ اغوا کاروں کا کہنا ہے کہ پیسے لےکر آجاؤ ورنہ بچی کو آگے بیچ دیں گے۔

دعا کی والدہ نے یہ گفتگو نجی ٹی وی چینل اے آروائی ڈیجیٹل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان وسیم بادامی سے اپنے دکھ شیئر کرتے ہوئے کی اور بتایا کہ اغوا کار واٹس ایپ کے ذریعے تاوان کی رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1517225879562162177
دعا زہرہ کے والد نے بتایا کہ ہم نے متعدد بار اس نمبر پر فون کیا مگر ریسیو نہیں ہوا تاہم واٹس ایپ میسجز آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ6 روز قبل میری بچی دوپہر 12 بجے گھر کا کچرا رکھنے بلڈنگ سے نیچے اتری تھی اور اس کے بعد سے لاپتہ ہے، ہم پولیس کے پاس گئے مگر تین دن گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

https://twitter.com/x/status/1517234767644839938
انہوں نے بتایا کہ ہم نےجے ڈی سی سے رابطہ کیا تو پولیس حرکت میں آئی، اب اغواکار دعا کی رہائی کیلئے25 لاکھ مانگ رہے ہیں اور دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر پیسے نہ پہنچے تو دعا کو آگے فروخت کردیں گے۔

دعا کی والدہ نے کہا کہ 6 دن ہوگئے ہیں پاگلوں کی طرح اپنی بیٹی کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر کچھ پتا نہیں چلا، پتا نہیں میری بیٹی کس حال میں ہوگی، ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے ہمیں اپنی بیٹی زندہ حالت میں واپس چاہیے زینب کی طرح مردہ حالت میں نہیں چاہیے۔

پروگرام میں شریک جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا کہ دعا کے والد کو اغوا کاروں نے میسج کرکے کسی گوٹھ میں بلایا اور کہا کہ پیسے لے کر آئے ورنہ ان کی بیٹی کو اچھی قیمت میں آگے فروخت کردیا جائے گا۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اے میرے رب رمضان کے اس بابرکت مہینے میں مظلوم ماں اور باپ کی فریاد سن کر انکی لخت جگر کو صحیح اور عزت و آبرو کی سلامتی کے ساتھ اسکے والدین تک پہنچا دے . تیرے در پر کسی چیز کی کمی نہیں لاکھوں اشکبار لوگوں کی فریاد سن لے
اے رب ظالموں کو اس ظلم کے کرنے پر انکے انجام تک پہنچا
آمین، ثمہ آمین یا رب العالمین
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)
ہم سب ملکر ان کے لیے پیسہ اکٹھا کریں پولیس اور انتظامیہ سے کچھ نہیں ہو گا

Intizamia Adaliya Hakumat aur Faoj par jub Bajway Nadeem khusray Shamshad — CJs Bund-ayal aur Athar MinSoor Nooron Murdarion aur Fazlu Kanjar ka Qabza hai tu —- Wahan insaf ki umeed ka kya sawal paida hota hai ? ——- Insaf mangna se na milay tu chenana parta hai​

 

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
I think intelligence agencies can help to find the truth as well as to solve the problem.
Nowadays it is easy to find some trace because of technology.
PM , CM should take notice as soon as possible.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
زرداری اور بلاول واپس جائیں اور سندھ کی بیٹیوں کی خرید و فروخت روکیں بجاۓ اسلام آباد میں سیاسی کچرے کی خرید و فروخت کرنے اور حکومتیں گرا کر بغیر عوام کے ووٹ کے حکمرانی کرنے کے۔
 
Last edited:

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
Pehle ye Whatsapp pe Sabot le ke Bachi unke pas hai .... Pakistan mein haram khoron ki kami nahi, jo is case ka faida utha ke paise hathiyalen bus or bachi unke pas ho hi na.

Koeee Too Hay !!!!
Jis Nay Aaqqqal Keee Baat Keee Hay .

Everyone is emotional here .
Form TV to each and every forum.

Aap Nay Meray Muuugh Keee Baat Keh Deeee Hay .
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اغوا براے تاوان یا اغوا براے تبدیلی مذہب و شادی دونوں کی سزا موت مقرر کردی جاے تو کافی حد تک فرق پڑ جاے گا
کتنے دکھ کی بات ہے کہ پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے دعا کی بجاے ایک اور چودہ پندرہ سال کی لڑکی مل گئی جو اغوا کی گئی تھی
یہ المیہ ہے کہ ملک میں ایسے ظالموں کو پھانسی دینے کا کوی قانون نہیں یہ لوگ چھوٹی عمر کی لڑکیوں کو اغوا کرلیتے ہیں کیونکہ وہ بہت جلد ڈر جاتی ہیں یا پھر ان کی عمر میں یہ لاپرواہی ہوتی ہے بحرحال حکومت کو جلد قانون سازی کی ضرورت ہے
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Pehle ye Whatsapp pe Sabot le ke Bachi unke pas hai .... Pakistan mein haram khoron ki kami nahi, jo is case ka faida utha ke paise hathiyalen bus or bachi unke pas ho hi na.
Police already on record saying that no kidnappers are involved in this case….
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
kia abhi bhi sab ghairatmand gharon main baithay tv dekhte raho gay ya bahir nikel ker kisi haramkhor ko aag bhi lagao gay?? koi judge ab tak zinda na hota agar ye qaum soi hui na hoti