
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت مریضوں کے مفت جگر ٹرانسپلانٹ کامیابی سے جاری ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے ذریعے جگر کی پیوند کاری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کے تحت ایک مریض پر تقریبا 50 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1497769236302860290
انہوں نے کہا کہ پشاور ، بونیر اور بنوں سے تعلق رکھنے والے غریب مریضوں کے ٹرانسپلانٹ قائداعظم ہسپتال، شفا انٹرنیشنل اور پی کے ایل آئی میں ہوئے ہیں جن پر مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ کی لاگت آئی ،ان مریضوں کو علاج کے علاوہ ایک سال کی مفت ادویات بھی مل رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1497771290404524032
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے مزید تین ہفوں کے مریضوں کے لیور ٹرانسپلانٹ متوقع ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10sehatcrajgirtransplant.jpg