خیبر پختونخوا حکومت کاوفاق سے سیلاب متاثرین کیلئے ادویات فراہم کرنےکامطالبہ

12kogovtmedicine.jpg

خیبر پختونخوا کی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے وفاق سےادویات کا مطالبہ کردیاہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کی جانب سے قومی ادارہ صحت کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں صوبے کے20 سیلاب متاثرہ اضلاع کے لوگوں کیلئے ادویات اور ویکسین فراہم کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کےپی کے نے قومی ادارہ صحت سے ٹائیفائیڈ، او آر ایس اور سانپ ، کتے کے کاٹنے کی ویکسین طلب کی گئی ہیں،مراسلے میں ان ادویات اور ویکسین کی مطلوبہ مقدار بھی درج کی گئی ہےجس کے مطابق صوبے کو 11 لاکھ او ایس آر کے پیکٹس، ٹائیفائیڈ کی6لاکھ 63 ہزار244 ڈوزز،سانپ کےکاٹنے کی6ہزار710 ویکسین جبکہ 54ہزار550 کتے کےکاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے 70 فیصد حصے کو متاثر کرنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد اب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو مختلف قسم کی بیماریوں اور پریشانیوں کا سامنا ہے، دور دراز کے علاقوں میں سیلاب متاثرین کو سانپ اور دیگر موذی جانوروں کے کاٹنے کے متعدد واقعات پیش آرہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جارہےہیں۔
 

Back
Top