
خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے نگراں وزیراعلیٰ اور گورنر کے پی نے مشاورت مکمل کرلی۔ نگراں کابینہ کے ناموں کا اعلان اور حلف برداری آج متوقع ہے۔
گورنر ہاؤس میں تیاریاں شروع کردی گئیں،ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ میں بارہ وزرا اور تین ایڈوائزرز شامل کرنے کا امکان ہے، ذرائع کیمطابق گورنرخیبرپختوںخوا غلام علی اور نگراں وزیراعلی اعظم خان نے نگراں کابینہ پر مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کیمطابق کابینہ میں وزراء کیلئے حاجی غفران،حامد شاہ، ایڈوکیٹ ساول نزیر، فضل الہی،عدنان جلیل، تاج محمد آفریدی،محمد علی شاہ،جسٹس(ر) ارشاد قیصر،ریاض انور کے نام زیر گردش ہیں جبکہ رحمت سلام خٹک، شاکر اللہ، حمایت اللہ اور شاکر اللہ کے نام زیر مشیروں کیلئے زیر غور ہیں۔نگران کابینہ کی تشکیل سے متعلق اعلامیہ آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ نے کس کے کہنے پر گورنرہاؤس میں مشاورت کی، سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نظرانداز کرنا مفاد میں نہیں، انہوں نے کابینہ کی تشکیل میں پی ٹی آئی سے مشاورت نہ کرنے کو افسوسناک قرار دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kpk-govt-care-taker-st.jpg