
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مجموعی ووٹوں کی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف نے ساری جماعتوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
پلڈاٹ کے سربراہ احمدبلال محبوب نے دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ جے یو آئی ف ان بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی جماعت ہے مگر مجموعی طور پر ووٹوں کی تعداد میں تحریک انصاف ابھی تک سب سے آگے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں 41 حلقوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں ان کے مطابق 24 فیصد ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے جبکہ جے یو آئی کو ووٹ دینے والے ووٹرز کی شرح 23 فیصد رہی، اس حساب سے جماعتوں کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے تاہم جیت زیادہ نشستیں لینے والی جماعت کی ہی کہلائی جائے گی ۔
https://twitter.com/x/status/1473702102081888265
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی پالیٹکس کے ایک ٹویٹر ہینڈل سے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سےا عدادوشمار شیئر کیے گئے اور کہا گیا کہ اب تک کے نتائج کے حساب سے ہماری ٹیم نے 52 تحصیلوں کے رزلٹ جمع کیے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پی ٹی آئی اس وقت 9لاکھ 13 ہزار سے زائد ووٹ لے کر سب سے آگے ہے جبکہ جے یو آئی ف9لاکھ 6 ہزار ووٹ حاصل کرکے دوسرے،اے این پی5لاکھ 48 ہزار ووٹ لے تیسرے نمبر پر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1473651604767260674
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کو 2لاکھ 77ہزار، مسلم لیگ ن کو 2 لاکھ 72ہزار872 اور جماعت اسلامی کو 2لاکھ65 ہزار سے زائد ووٹ ملے ہیں۔
تاہم غیر حتمی غیر سرکاری تنائج کے مطابق64 نشستوں میں سے اب تک 55 حلقوں سے مکمل نتائج موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق جے یو آئی ف 20 نشستوں کے ساتھ پہلے جبکہ تحریک انصاف 13 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، انتخابات کے دوران 9 آزاد امیدوار بھی کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti.jpg