خواجہ آصف کے پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے بیان پر سوشل میڈیا ری ایکشن

khawaja-asifahah.jpg

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہے اور موجودہ حالات کے ذمے دار اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور سیاستدان سب ہیں۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آپ نے سنا ہوگا، پاکستان دیوالیہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے۔ ہم ایک دیوالیہ ملک میں رہ رہے ہیں۔

سوشل میڈٰیا صارفین اور صحافیوں کی جانب سے خواجہ آصف کے بیان پر سخت ردعمل دیکھنے کو ملا، انکا کہنا تھا کہ یہ وہی تجربہ کار ٹیم ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بیان پر ہمیں انکا شکرگزار ہونا چاہئے جو انہیں لیکر آئے اور پوری قوم پہ مسلط کیا۔

فوادچوہدری نے تبصرہ کیا کہ ایک طرف شوکت ترین پر غداری دوسری طرف خواجہ آصف جیسےاصل دشمن ملک سے کھل کھیل رہے ہیں ، اس شخص کا وزیر دفاع ہونا سیکیورٹی رسک ہے اسحق ڈار اس بیان کی فوری وضاحت کریں
https://twitter.com/x/status/1626886979286597632
مغیث علی نے لکھا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی آخر کار مان لیا
https://twitter.com/x/status/1626881523164102657
ملیحہ ہاشمی نے تبصرہ کیا کہ اسحاق ڈار اور پی ڈی ایم حکومت کو مسلط کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ !!
https://twitter.com/x/status/1626874101330591744
خرم اقبال نے طنز کیا کہ لیکن آڈیو لیکس میں تو ہم خوب ترقی کر رہے ہیں۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1626885178181427200
انورلودھی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عمران خان کے دور میں چھ فیصد سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو ٹھیک کرنے آئے تھے
https://twitter.com/x/status/1626900267592548355
عثمان فرحت نے لکھا کہ "شرم ہے تو شرم بھی کر لیں۔ وہ کیا کہتے تھے اور اب کر کیا رہے ہیں" تحریک انصاف کے دور میں شرم دلانے والے خواجہ آصف نے ملک کو دیوالیہ کرنے کا اعتراف کر لیا۔
https://twitter.com/x/status/1626896029873328128
سیدہ شفق نے لکھا کہ رجیم جینچ آپریشن کے نتائج 6٪سے ترقی کرتے پاکستان کو صرف9مہینوں میں ڈیفالٹ کر دیا گیا،خواجہ آصف نے سرکاری طور پر اسکا اعلان کر دیا۔حکومت گرائےجانےسے قبل اور بعد ازاں عمران خان بارہا اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں مگر حکومت کو ٹس سے مس نہ ہوئی انکی نظرPTIکو دیوار سے لگانے جانے پر رہیں
https://twitter.com/x/status/1626879314867134466
حقیقت ٹی وی کا کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں لوگوں کی کالیں ریکارڈ ہو رہی آڈیو ویڈیوز کا دھندا تو خوب چل رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1626886003741933568
 

Back
Top