
خواجہ آصف نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مہنگے ممالک پہ لعنت بھیجیں اور اپنے سستے ترین پاکستان میں آئیں۔
جب سے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے پاکستان میں بھی مہنگائی بڑھ گئی ہے، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی اکثریت مہنگائی کا رونا روہی ہے جس پر کچھ اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ جس ملک میں ہم ہیں یہاں بھی بہت مہنگائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی عالمی ایشو بن گیا ہے، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ برطانیہ،کینیڈا، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں بھی بڑھ گئی ہے۔اسکے بعد سوشل میڈیا پر ن لیگی رہنماؤں اور انکے حامی صحافیوں کی جانب سے محاذ کھل گیا اور اوورسیز پاکستانیز پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
ایسے میں ن لیگ کے سابق وزیر خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے اور کہا کہ ھمارے کچھ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائ(امریکہ و یورپ والے) سوشل میڈیا پہ وڈیو پوسٹ کر رہے ھی کہ بیرونی ممالک میں مہنگائی پاکستان سے بھی زیادہ ھےاور پاکستان اب بھی سستا ھے۔
https://twitter.com/x/status/1459108913081688075
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میری ان سے درخواست ہے،وطن واپس آئیں لعنت بھیجیں مہنگے ممالک پہ اپنے سستے پاکستان میں زندگی کے مزے لوٹیں۔کھلا کھاو
خواجہ آصف کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خواجہ آصف کو دلچسپ جوابات دئیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ مشورہ اپنے قائد کو بھی دو کہ لندن چھوڑے اور پاکستان آجائے کیونکہ لندن میں بھی بہت مہنگائی ہے۔
کسی نے لکھا کہ خواجہ آصف نوازشریف اور اسحاق ڈار کو چیلنج دے رہے ہیں تو کسی نے لکھا کہ دوبئی ایک اقامہ رکھنے والے کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔
https://twitter.com/x/status/1459113616100179978 https://twitter.com/x/status/1459110951068831750 https://twitter.com/x/status/1459111176403566600 https://twitter.com/x/status/1459112671253614595
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ن لیگ کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قابل احترام بیرون ملک پاکستانیوں سے گزارش ہے،ہمیں باہر بیٹھ کہ بھاشن نا دیں،پاکستانی کرنسی کمائیں، یہاں جی کے دکھائیں۔
https://twitter.com/x/status/1457026693743484940
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کے دو وقت روٹی سے محتاج لوگوں کا مذاق مت بنائیں،آپ کے متوسط لوگ بھی ہمارے یہاں کہ امیروں سے بہتر ہیں،آپ کا شوق ابھی بھی اگر پورا نہیں ہوا، تو ہمیں بخش دیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawaja-asif-11221.jpg