
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے تحریک انصاف پر اداروں کے خلاف منظم سوشل میڈیا مہم چلائے جانے کے الزام پر سوش میڈیا صارفین کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے جیو نیوز کی ایک رپورٹ شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان سمیت پارٹی کے کسی بھی رہنما نے فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والی ٹیم اور پارٹی کے حامیوں کی مذمت نہیں کی۔
https://twitter.com/x/status/1519179471521210368
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان کی ایماء اور سرپرستی میں فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کیخلاف سوشل میڈیا پہ گالیوں اور زہریلی مہم چلائی جا رہی ہے، ریاستی ادارے اگر عمران خان کے مفادات کا تحفظ اور اسکی ذات کے تابع ہوں تو سب اچھا ہے ورنہ گالیاں اور بد زبانی شروع ہوجاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1519223168715558912
مسلم لیگ ن کے رہنما کی جانب سے اس بیان پر تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نے ردعمل دیا اور کہا کہ ہم نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ اسکے برعکس نواز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف ،حامد میر، سلیم صافی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اداروں کے خلاف گھٹیا مہم چلائی، اوریہ لوگ آج حکومت کا حصہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1519252772553637888
سوشل میڈیا صارفین نے بھی خواجہ آصف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، ایک صارف نے مریم نواز شریف کی ایک تقریر کے دوران فوج مخالف نعرے بازی کی ویڈیو شیئر کی اور خواجہ آصف سے سوال کیا کہ جناب یہ کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1519255904339771395
ایک اور ٹویٹر صارف نے خواجہ آصف کی ماضی کی ایک تقریر شیئر کی جس میں وہ خو د اداروں کے خلاف گفتگو کرتے دکھائی دے رہے تھے، صارف نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کے خلاف کب ایکشن لیا جائے گا جو پاک فوج کے خلاف نفرت آمیز مہم اور شہداء کی تذلیل کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1519253406476640256
ایک صارف نے خواجہ آصف کی جانب سے اداروں کی ترجمانی پر کہا کہ دیکھیں تو یہ باتیں کرکون رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1519240933052669953
محمد عزت نے مسلم لیگ ن کے جلسوں میں فوج مخالف نعرے بازی، نواز شریف کی جانب سے نام لے لے کر فوج کے سربراہان پرتنقید کی ویڈیوز شیئر کیں اور کہا کہ میں آپ کی بات سے متفق ہوں ڈی جی آئی ایس پی آر کو ان تمام لوگوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1519240264241623040
محمد شفیق نے خواجہ آصف کی ماضی میں پاکستانی کی جنگوں سے متعلق گفتگو کا ایک کلپ شیئر کیا اور خواجہ آصف کا مشہور جملہ لکھا کہ" کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے جو آپ لوگوں میں ہرگز نہیں"
https://twitter.com/x/status/1519234644952158210
ایک اور صارف نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف ٹی ایل پی بھی آپ لوگوں کے کہنے پر باتیں کررہی ہے، جو ملک کا نہیں ہوسکتا وہ کسی اور کا کیا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1519256680491585536
حسبان میمن نے خواجہ آصف کے ماضی کے ایک انٹرویو کا کلپ شیئر کرکے انہیں آئینہ دکھایا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ پاک فوج نے ملک پر 35 سال حکمرانی کی، 71 کی جنگ ہاری، کارگل کی جنگ ہاری، سیاچن ہارا کسی نے فوج سے کچھ پوچھا؟
https://twitter.com/x/status/1519227217812860931
https://twitter.com/x/status/1519227074241830917
راؤ ساجد نے کہا کہ سب جانتے ہیں اداروں پر تنقید کون کرتا ہے ہمیں بیوقوف نا بنایا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1519237410986594305
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7kaikidaramohimradaml.jpg