
پی ٹی آئی خواتین کو کوڑا کرکٹ کہنے والے خواجہ آصف نے اپنی روش نہ بدلی اور ایک بار پھر ڈاکٹر زرقا تیمور پر طنزیہ حملے شروع کردئیے۔
کچھ روز پہلے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوڑا کرکٹ اب بھی ایوان میں موجود ہے،اپنے ورکر سامنے لاکر چوہوں کی طرح چھپ رہا ہے، جس شخص کا دفاع خواتین کریں گی اس کی بہادری کیا ہوگی،انہیں شرم حیاء ہی نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایوان میں بیٹھی تحریک انصاف کی خواتین عمران خان کا کوڑا کرکٹ ہیں جو باقی رہ گیا ہوا ہے، اسے صاف ہونا چاہیے-
خواجہ آصف کے ان ریمارکس کا پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے جواب دیا اور خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لیا جس کے بعد ڈاکٹرزرقا کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع ہوگئیں۔
محکمہ صحت او رمحکمہ ماحولیات نے ڈاکٹرزرقا کے دو کلینک سیل کردئیے اور انکے خلاف ڈینگی ایکٹ کا مقدمہ درج کروادیا جس کے مطابق ڈاکٹرزرقا کے کلینکس میں ڈینگی مچھروں کی بہتات تھی ۔
ڈاکٹر زرقا اور صحافیوں کے الزام لگایا کہ ان انتقامی کاروائیوں کے پیچھے خواجہ آصف ہیں، انہوں نے اپنی بےعزتی کا بدلہ لینے کیلئے ڈاکٹرزرقا کے کلینکس بند کرائے۔
خواجہ آصف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ دو عدد ڈینٹنگ پینٹنگ کی ورکشاپ کہیں لاھور میں بند ھوئیں ھیں سنا ہے پی ٹی آئی کی کسی خاتون سنیٹر کی ملکیت ھیں یہ الزام بھی مجھ پر لگایا جا رہا ھے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میرا اس بندش سے کوئی تعلق نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1684589967995969537
واضح رہے کہ ڈاکٹر زرقا پلاسٹک سرجری اسپیشلسٹ ہیں جس کی وجہ سے خواجہ آصف نے ان پر ڈینٹنگ پیٹنگ کا طنز کیا۔جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ پلاسٹک سرجری تو مریم نواز بھی کرواتی ہیں کیا وہ بھی ڈیٹنگ پینٹنگ ہے؟
https://twitter.com/x/status/1684590756718379008 https://twitter.com/x/status/1684635396372668416 https://twitter.com/x/status/1684608435386802176 https://twitter.com/x/status/1684678512123260928 https://twitter.com/x/status/1684618022596509696
دوسری جانب خواجہ آصف نے معافی سے انکار کردیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آپ وہ حق مانگ رہے ھیں جو حق آپ دوسروں کو دینے پہ یقین نہیں رکھتے. یہ دوغلی اور منافقانہ ذہنیت نہیں چلے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق جماعتی اور سیاسی وابستگی کے مطابق نہیں دیے جاتے۔ ماں بہنیں بیٹیاں سانجھی ھوتی ھی ان میں تفریق نہیں ھوتی۔
https://twitter.com/x/status/1684555615014617089
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عزت پہ کسی شخص کی یا گروہ کی اجارہ داری نہیں۔ جیسی بات کرو گے ویسا جواب ملے گا۔ ون وے ٹریفک نہیں چلے گی ۔
https://twitter.com/x/status/1684631933043507200
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawjajashah.jpg
Last edited by a moderator: