
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کو جعلی قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ میں شریک عوام کی بڑی تعداد کی ایک تصویر ٹویٹر پر شیئر کی اور کہا کہ جی ٹی روڈ پر عوام کاسمند ر ہمارے ساتھ ہے، گزشتہ 6 ماہ سے میں ملک میں انقلاب آتا دیکھ رہا ہوں ، سوال یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے پرامن طریقے سے آئے گا یا یہ تباہی کا خونی راستہ اختیار کرے گا؟
عمران خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں تاحد نگاہ عوام ہی عوام دکھائی دے رہی تھی ، ہاتھوں میں پاکستان تحریک انصاف کا پرچم تھامے ہزاروں کی تعداد میں لوگ لانگ مارچ میں شریک تھے۔
https://twitter.com/x/status/1586921266891685889
تاہم عمران خان کی یہ ٹویٹ ن لیگی حلقوں کو پسند نا آئی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عمران خان کی جانب سے شیئر کردہ اس تصویر پر طنزکیا او راسے جھوٹ، جعلی تصویر قرار دیدیا۔
خواجہ محمد آصف نے عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ"یا جھوٹ اور فوٹوشاپ تیرا ہی آسراہے"۔
https://twitter.com/x/status/1587071519817187336
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6khawajaasifphotoshop.jpg