allahkebande
Minister (2k+ posts)
دہشت گردی میں یوں تو اسلامک اسٹیٹ کا کوئی ثانی نہیں اور نہ اسلامک اسٹیٹ کسی فسادی تنظیم کو اس قابل سمھجتی ہے کہ اس سے ناتا جوڑے ۔ مگر اب جبکے خلافت کی سرحدیں بغداد سے سمٹ کر موصل کی جانب واپس آ رہی ہیں تو البغدادی بوکو حرام کے گدھے یعنی ابوبکر الشیخاؤ کو باپ ماننے پر راضی ہے۔ ماضی میں ابوبکر البغدادی نے القائدہ کو ہی دولخت نہیں کیا ب لکہ ملا عمر پر بھی کیچڑ اچھالا ۔
اور تو اور تحریک طالبان پاکستان کی الحاق کی پیشکش کو بھی داعش نے رعونیت سے ٹھکرا دیا ۔ یہاں تک کے دختران لال مسجد کی جلوہ گیری بھی داعش کے جنگجوئوں کا دل نہیں موہ سکتی ۔ اسی طرح دولۃ اسلامیہ ماضی میں بوکو حرام کو بھی تضیک و تحقیر کا نشانہ بناچکی ہے ۔
مگر اب جبکہ عراق میں داعش پے درپے شکست سے دوچار ہے، اس کا بوکو حرام کو ہڈی ڈال دینا ایک فطری بات ہے ۔ بڑے ابوبکر نے چھوٹے ابوبکر کی انگلی تھام کر اپنی گرتی ہوئی خلافت کو سہارا دینے کی کوشش کی ہے ۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2015/03/150313_isis_accepts_bokoharam_allegiance_zs

Last edited by a moderator: