ان با اثر خاندانوں کی اوقات دو ٹکے کی نہ رہے اگر یہ عوام ان کے منہ پر تھوک دے، مگر یہ تو ان کو کندھوں پر اٹھا کر نعرے لگاتی ہے، ان کے جوتے اٹھاتی ہے، یہ بااثر خاندان خود حکومت پر نہیں چڑھے، بلکہ عوام نے اپنے ہاتھوں سے ان کو اپنے سروں پر سوار کیا ہوا ہے۔
sami sahib, mafia bosses earn the loyalties of their followers through lot of different ways. It includes fear, intimidation, bribery, good publicity, influence, power, money etc
these families are basically mafias which protect their interests and hold through the use of all of the above and some more.
sometime people have no choice in the matter but to vote for these mafias.
اندرونِ سندھ اور پاکستان کے جن جن علاقوں میں وڈیرا کلچر ہے ان کے بارے میں آپ کی بات درست ہوسکتی ہے، لیکن میں شہر میں رہتا ہوں، یہاں میں دیکھتا ہوں کہ جب الیکشن کے دن آتے ہیں تو لوگ معمولی معمولی سیاسی کن ٹٹوں کے آگے پیچھے گھوم رہے ہوتے ہیں ، ان کی خوشامدیں کررہے ہوتے ہیں، یہ ہمارا کلچر ہے، یہ مافیاز دولت، طاقت، اختیار اور خوف کے بل بوتے پر چند لوگوں کو ضرور یرغمال بنا سکتے ہیں، پوری قوم کو نہیں، ۔ پوری قوم اگر ان کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے تو اپنی مرضی سے بنی ہوئی ہے۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|