
بار بار ناکامی سے دوچار ہونے والے والے بھارت کا ایک اور پول کھل گیا، برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے بھی جاری خبریں چلادیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے سے یہ خبریں جاری کئے جانے کے صرف پندرہ دن بعد کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے کریک ڈاؤن کر کے سکھس فار جسٹس کی جانب سے شروع کی گئی خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ بند کرا دی گئی ہے۔
دوسری جانب لندن میں خالصتان ریفرنڈم پر ووٹنگ ہوئی،جس میں تقریباً10000برٹش سکھوں نے ووڈ لینڈ ایونیو، سلائو پر گوردوارہ رام گڑھیا میں خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹ دیئے۔
سلائو سکھوں کی اکثریت والا نواحی علاقہ ہے اور ہزاروں سکھ ریفرنڈم میں ووٹ دینے کے لئے علی الصبح قطار میں لگ گئے تھے، یہ ووٹنگ شام 5بجے تک جاری رہی۔
بھارتی میڈیا نے تین ہفتہ قبل ایک رابطہ مہم میں یہ فیک خبر چلائی کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایس ایف جے کے لندن آفس پر چھاپہ مار کربوگس مشینیں اور پیپرز اپنے قبضے میں لے لئے جبکہ ایک پاکستانی کو بھی گرفتار کر لیا،تاہم لندن پولیس نے فوری طور پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی چھاپہ نہیں مارا جبکہ کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی۔
برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ مکمل ہوگئی، جس کے نتائج کا اعلان پنجاب ریفرنڈم کمیشن ووٹنگ کے تمام مراحل مکمل ہونے پر کرے گا،سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت سکھوں کی آزادی کی تحریک کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کررہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khalid11311.jpg