سیاست ڈاٹ پی کے نے لیہ میں درندگی کا نشانہ بننے والی جواں سالہ لڑکی کی آواز اٹھائی تو پولیس نے بھی ایکشن لیا۔ جانوروں کے ساتھ فحش فلمیں بنانے والے گروہ کے مرکزی کارندے کو بھی گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لیہ میں بااثر ملزموں نے جواں سالہ لڑکی کو کئی روز تک خود اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے بعد اسے کتوں کے ساتھ بھی فحش فلم بنانے کیلئے مجبور کیا، ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے غیر ملکی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔
پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تھا تاہم ملزموں کی گرفتاری نہیں کی جا رہی تھی۔ ملزموں کے بااثر ہونے کے باعث پولیس کارروائی سے گریزاں تھی۔ تاہم گزشتہ روز پولیس نے کارروائی کی اور 2 ملزموں کو گرفتار کیا۔ تاہم سیاست ڈاٹ پی کے کے پلیٹ فارم سے متاثرہ لڑکی کیلئے آواز بلند کی گئی تو پولیس نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم ابرار کو بھی گرفتار کر لیا۔
گرفتاری سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے اظہر مشوانی نے لکھا کہ لیہ میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور پورنوگرافی کے ملزم ابرار عرف بابر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔
جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے اور جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے جو اس معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔