
حیسکول پیٹرولیم کمپنی کی 54 ارب روپے سے زائدمنی لانڈرنگ سامنے آگئی
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حیسکول پیٹرولیم کمپنی کی 54 ارب روپے سے زیادہ منی لانڈرنگ بے نقاب کردی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حیسکول میں منی لانڈرنگ اور مالیاتی فراڈ پر 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے، بینک ڈیفالٹ،مالیاتی فراڈ،منی لانڈرنگ کی انکوائری میں شواہد سامنے آنے پر کارروائی کی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں قومی بینک کے دو سابق صدور اور حاضر افسران کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں,ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے منصوبے کے تحت قومی مالیاتی ادارے سے اربوں روپے قرضہ لیا اور رقم کومالیاتی فراڈ کے ذریعے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hascool-a.jpg