حکومت 5 سال میں سود سے پاک بینکنگ نظام نافذ کرے: وفاقی شرعی عدالت

feadral-sharia.jpg

فیڈرل شریعہ کورٹ نے سود کے نظام سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 31 دسمبر 2027 تک معاشی نظام کو سود سے پاک کرے۔ سود سے متعلق تمام قوانین یکم جون 2022 سے ختم کیے جائیں۔

عدالت نے جمعرات 28 اپریل کو سود کیخلاف درخواستوں پر 19 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ وفاقی شرعی عدالت کے جج جسٹس سید محمد انور نے سود سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بینکنگ کا ڈیٹا عدالت میں پیش کیا گیا، سود سے پاک بینکاری دنیا بھر میں ممکن ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سود سے پاک بینکنگ کے منفی اثرات سے متفق نہیں، معاشی نظام سے سود کا خاتمہ شرعی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ اسلامی بینکاری نظام رسک سے پاک اور استحصال کیخلاف ہے۔ ملک سے ربا کا خاتمہ ہر صورت کرنا ہوگا۔

فیصلے میں مزید کہا گہا ہے کہ ربا کا خاتمہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ہے۔ بینکوں کا قرض کی رقم سے زیادہ وصول ربا کے زمرے میں آتا ہے۔ بینکوں کا ہر قسم کا انٹرسٹ ربا ہی کہلاتا ہے، فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ قرض کسی بھی مد میں لیا گیا ہو اس پر لاگو انٹرسٹ ربا کہلائے گا۔ ربا مکمل طور پر ہر صورت میں غلط ہے۔

عدالت نے حکومت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اندرون اور بیرونی قرض سود سے پاک نظام کے تحت لے۔ ربا سے پاک نظام زیادہ فائدہ مند ہوگا، سی پیک کیلئے چائنہ بھی اسلامی بینکاری نظام کا خواہاں ہے، حکومت تمام قوانین میں سے انٹرسٹ کا لفظ فوری حذف کرے۔

عدالتی فیصلے میں انٹرسٹ ایکٹ 1839 مکمل طور پر شریعت کیخلاف قرار دیا گیا۔ سود کیلئے سہولت کاری کرنے والے تمام قوانین اور شقیں بھی غیرشرعی قرار دی گئی ہیں۔ عدالت نے ویسٹ پاکستان منی لانڈر ایکٹ بھی شریعت کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلاف شریعت قرار دیے گئے تمام قوانین یکم جون 2022 سے ختم ہو جائیں گے۔
 
Last edited by a moderator:

Baadshaah

MPA (400+ posts)
ہاں یہی تو کہہ رہا ہوں کہ مرکزی بینک جو شرح سود رکھتا ہے اس کا مقصد قومی معیشت کو سہارا دینا ہوتا ہے۔ اسی لئے یہ شرح سود زیادہ، کم اور کبھی کبھار منفی تک ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس کا مقصد منافع کمانا نہیں قومی معیشت کو سنبھالنا ہے
یہ والا انٹرسٹ ریٹ اسلامی اصولوں کے تحت جائز ہے۔ کمرشل بینکوں والا انٹرسٹ ریٹ نہیں جو کریڈٹ کارڈ پر ۲۵ فیصد تک سود لیتے ہیں۔ یہ ناجائز منافع خوری اسلام میں حرام ہے
atensari A.jokhio There is only 1

ایک سادہ سا سوال ہے۔ فرض کرو مرکزی بینک مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے 10 فیصد انٹرسٹ ریٹ مقرر کرتا ہے اور کمرشل بینکس صفر فیصد انٹرسٹ (جو کہ تمہارے نزدیک سود / ناجائز منافع خوری ہے)ریٹ رکھتے ہیں تو کیا منی فلو کنٹرول ہوگا، کیا سٹیٹ بینک کا سیٹ کردہ انٹرسٹ ریٹ افیکٹیو رہے گا۔؟۔۔ لوگ تو بینکوں میں پیسہ رکھیں گے ہی نہیں، کیونکہ ان کو کچھ نہیں مل رہا، مہنگائی کنٹرول کیسے ہوگی؟ سٹیٹ بینک کا سیٹ کردہ انٹریسٹ ریٹ تو سیدھا سیدھا غیر موثر ہوجائے گا۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

سوال اچھا ہے۔ مرکزی بینک کمرشل بینکس کو پابند نہیں کر سکتا کہ اس کے انٹرسٹ ریٹ پر لازما چلا جائے۔
عمومی پریکٹس یہی ہے کہ کمرشل بینکس اپنا انٹرسٹ ریٹ مرکزی بینک کے انٹرسٹ ریٹ سے تھوڑا سا زیادہ رکھتے ہیں۔ اسی لئے جب یورپ و جاپان کے مرکزی بینکس نے انٹرسٹ ریٹ منفی کیا تھا تو کمرشل بینک پھر بھی صفر فیصد سے زائد انٹرسٹ لے رہے تھے۔ یعنی مرکزی بینک کا انٹرسٹ ریٹ صرف کمرشل بینکس کی رہنمائی کیلئے ہوتا ہے۔ وہ اس حوالہ سے کمرشل بینکس کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے
 
سوال کا مقصد یہ ہے کہ کمرشل بینکس اگر اپنا انٹرسٹ ریٹ مرکزی بینک سے کم رکھیں تو نہ صرف مرکزی بینک کی پالیسی غیر موثر ہوجائے گی بلکہ کمرشل بینکس کو بھی نقصان ہوگا اور بینکس چونکہ خالصتاً کمرشل ادارے ہیں جن کا مقصد نفع کمانا ہے تو وہ اپنا انٹرسٹ ریٹ مرکزی بینک کے پالیسی ریٹ سے اوپر رکھتے ہیں تاکہ وہ نہ صرف نفع کمائیں بلکہ مرکزی بینک کی پالیسی کا بھی وہ اثر قائم رہے جو وہ انٹریسٹ ریٹ کو کم یا زیادہ کرکے اچیو کرنا چاہتا ہے۔ بہ الفاظ دیگر مرکزی بینک کا انٹریسٹ ریٹ اور کمرشل بینکس کے انٹریسٹ ریٹس آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ ان کو الگ الگ ٹریٹ نہیں کیا جاسکتا۔
 
آپ غلط نہیں کہہ رہے البتہ کمرشل بینکس نے اپنے مالیاتی پراڈکٹس کیلئے الگ الگ انٹرسٹ ریٹ رکھا ہوتا ہے۔ صرف ڈیپازٹ ریٹ کو وہ مرکزی بینک کے انٹرسٹ ریٹ سے تھوڑا سا زیادہ رکھتے ہیں۔ جبکہ دیگر کمرشل پراڈکٹس جیسے کریڈٹ کارڈز پر ۲۵ فیصد تک انٹرسٹ لیتے ہیں۔ اسلام نے اس قسم کے سود کو حرام قرار دیا ہے۔ ڈیپازٹ ریٹ والا انٹرسٹ ریٹ حرام نہیں ہے۔ کیونکہ وہ مرکزی بینک کی پالیسی کے مطابق سیٹ کیا جاتا ہے
1651137457808.png

1651137511386.jpeg
 
Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
the principle money is dollar or Euro in our case. Sood sey Pak system is good for dollar and Euro.
If we use Pakistani rupees as principal money, we can not implement this system. e.g. when IK came o power dollar was sold at 106. Now the dollar is old at 190. So if I deposited 500 in a bank at that time it was approximately equal to 5 us dollars but its price has reduced or depriciated now and it is approximately 2.5 us dollars now. the bank is returning me 500 now but actually it is depriciated to aprice equal to 2.5 dollars.
Therefore, we can not implement sood sey pak system in our currency- Imean Pakistan rupees.

First we should bring solution to this problem. then we should think for the Islami system. or as a second option we can introduce dollar or Euro as national currency of Pakistan as first option.

Otherwise it very difficult and impossible to implement this system in Pakistan.
 
disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Someone please try to put to sleep these members of the Fed Shariat Court. they were sleeping for so long that they had forgotten that the Sharia law is not inplace in Pakistan but a mongrel version which suits the corrupt again which consists of Babus Judges, Generals, thieving politicians. These laws are not for the people of Pakistan but for a select few. Bundiyal and Bharwa Bijoo are overseeing the final rape of Pakistan.
 
Citizen X

President (40k+ posts)
کھوتے جب سود کا پتا نہ ہو تو بک بک کی ضرورت نہیں۔ جدید بینکاری نظام میں انٹرسٹ ریٹ سود تصور نہیں ہوتا۔ سود بلا جواز منافع خوری کو کہا جاتا ہے۔ مولوی جہلا نے ہر قسم کے انٹرسٹ ریٹ کو سود بنا دیا ہے
This POS has only one aim on this forum. That is to promote his lunatic cult. But is a coward of the highest order and does not have the cajones to say it openly, so does these cowardly veiled attacks.
 
Citizen X

President (40k+ posts)
Someone please try to put to sleep these members of the Fed Shariat Court. they were sleeping for so long that they had forgotten that the Sharia law is not inplace in Pakistan but a mongrel version which suits the corrupt again which consists of Babus Judges, Generals, thieving politicians. These laws are not for the people of Pakistan but for a select few. Bundiyal and Bharwa Bijoo are overseeing the final rape of Pakistan.
These people do nothing but get fat on the tax payers money.
 
aim

Citizen
میں بحثیت پاکستانی شہری ہونے کے ناطے شہباز شریف کو پاکستانی وزیر اعظم ماننے سے انکار کرتا ہوں میرا ضمیر کسی چور اور سزا یافتہ شخص کو اس قابل نہیں سمجھتا.

سب لوگ کاپی پیسٹ کرتے جائیں۔

ایک قوم، ایک ہی مطالبہ| #نئے_انتخابات
اہک قوم، ایک ہی نعرہ | #امپورٹڈحکومتنامنظور
ایک قوم، ایک ہی لیڈر | #عمران_خان
#MarchAgainstImportedGovt
#PakistanNeedsElections