"حکومت کے پاس بائیکاٹ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،انہیں فیصلہ صاف نظر آرہاہے"

shshbaaisha.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے پاس عدالتی بینچ کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے، انہیں دیوار پر لکھا ہوا فیصلہ واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام"رپورٹ کارڈ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے نتائج کیا نکلیں گے؟ کیا حکومت نے اور اتحادی جماعتوں نے اس پر غور کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کی صورت میں پیر کو ہونے والی سماعت میں کیا وزارتیں اور سیکرٹریز پیش نہیں ہوں گے؟ اور سپریم کورٹ کی طلب کردہ رپورٹس پیش نہیں کی جائیں گی؟ پھر بھی سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ مقرر کرکے انتخابات کا حکم دیتی ہے تو پھر حکومت کیا کرے گی؟ کیا وہ الیکشن کا بائیکاٹ کردیں گے؟

مظہر عباس نے کہا کہ ان تین ججز میں سے دو تو بہت ہی زیادہ متنازعہ ہوگئے ہیں، ان کے بارے میں پی ڈی ایم میں یہ رائے ہے کہ ان کا جھکاؤ پی ٹی آئی کی طرف ہے، عمران خان کہہ رہے ہیں کہ فل کورٹ بنادیں ۔
انہوں نے کہا کہ اصل میں یہ تنازعہ ہے کیا؟ عمران خان الیکشن چاہ رہے ہیں اور پی ڈی ایم یا حکومت بادی النظر میں کسی نا کسی وجہ سے الیکشن میں تاخیر چاہ رہی ہے ، اس تنازعے میں سپریم کورٹ کے اندرونی تقسیم واضح ہوگئی ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے تین رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں ہے کیونکہ اس کے نتائج اچھے نہیں ہے، اس ساری صورتحال میں سپریم کورٹ وزیراعظم کو طلب کرسکتی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے سکتی ہے۔
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

Corrupt PDM beggars know the consequences so they have no choice. Na ghar k na ghaat k.
 
Back
Top