وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک تنخواہ دار صحافی کو مشورہ دیا ہے کہ "حکومت کو بتائیں کہ ہم مزید ٹیکس نہیں دے سکتے"۔
انہوں نےیہ گفتگولٹریچر فیسٹیول میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کی، ایک صحافی نے سوال کیا کہ میں تنخواہ دار طبقے سے تعلق رکھتا ہوں اور میری تنخواہ کا 35 فیصد حصہ ٹیکس میں کٹ جاتا ہے، سوال یہ ہے کہ اور کتنا نچوڑیں گے؟
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ "میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنی اواز اٹھائیں اور کہیں کہ ہم یہ کردیں گے وہ کردیں گے، مگر ہم مزید ٹیکس نہیں دیں گے"۔