حکومت کا لانگ مارچ کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

16supremecourtpaksitahakomat.jpg

لانگ مارچ کے دوران خون خرابے کے خدشے کی بنیاد پر حکومت نے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما سابق وفاقی وزیر ورہنما پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جسے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں سناتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہوتے تو انہیں فوراً گرفتار کر لیتا، ہم عمران خان کی لانگ مارچ کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، اس کے خلاف ردعمل دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو مبینہ آڈیو لیک کی بنیاد پر لانگ مارچ میں ممکنہ خون خرابے سے آگاہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرینگے، حکومت نے درخواست تیار کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، جلد ہی پٹیشن دائر کر دی جائے گی۔

مبینہ آڈیو لیک میں علی امن ایک شخص سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شخص سے بندے اور بندوقیں لانے کا کہہ رہے ہیں جبکہ نامعلوم شخص کہتا ہے جی علی خان؟ اس پر وہ کہتے ہیں صدر صاحب کیا پوزیشن ہے؟ دوسری طرف سے نامعلوم شخص جواب دیتا ہے: سرپوزیشن تو اے ون ہے، آپ سنائیں؟

علی امین گنڈا پور پوچھتے ہیں کتنی بندوقیں ہیں؟ نامعلوم شخص جواب میں کہتا ہے بہت ہیںس، علی امین گنڈاپور سوال کرتے ہیں کہ لائسنس؟ نامعلوم شخص کہتا ہے وہ بھی بہت ہیں ! علی امین گنڈاپور کہتے ہیں بندے اور سامان آپ تیار رکھیں وہاں پر، نامعلوم شخص کہتا ہے: سر کوئی مسئلہ نہیں!

دوسری طرف سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور نے مبینہ آڈیو لیک اور وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دھمکایا جا رہا ہے کہ یہ اسلام آباد آئے تو ہم انہیں ماریں گے، ڈرونز کی دھمکیاں دیتے ہیں تو کیا ہم نے چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں۔

کیا یہ ہمیں پرامن احتجاج پر ماریں گے، کیا انہیں جان سے مار دینے کا لائسنس دیا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ تم جیمز بانڈ نہیں، عوام کے پیسے پر پلنے والے وزیر ہو، ہمیں مارو گے تو ہم کیا ہار لے کر کھڑے ہونگے، حملہ کرنا چاہتے ہوئے تو جواب کیلئے بھی تیار رہو، آزادی کیلئے نکلے ہیں اور وہ لے کر رہیں گے۔

 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Ali Amin has been receiving death threats from Rana Changadar.Ali Amin can destroy Rana with one blow of his fist.Rana monkey should be careful.Ali Amin will beat the shit out of him.
 

Back
Top