حکومت کا غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کادوسرامرحلہ شروع کرنےکافیصلہ

4افاگگسگبابدبار.png

ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے ہوشیار ہوجائیں، کیونکہ حکومت نے غیر قانونی باشندوں کی ملک بدری آپریشن کا دوسرا مرحلہ شرو ع کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت پنجاب کو 15 اپریل سے غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک سے نکالنے کے آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

یہ احکامات وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس کے دوران دیئے گئے، اجلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین سمیت محکمہ داخلہ کے دیگر حکام نے شرکت کی۔

جنگ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب کو افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی)کی فہرستیں فراہم کرے گی ، ان فہرستوں کو پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، ہر ضلعے میں ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے جہاں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کو گرفتار کرکے رکھا جائے گا۔

پنجاب حکومت کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے اور اپنے ملک واپس جانے کیلئے کہا جائے گا جس کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے کے اختتام کے فورا بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کے آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے پر بھی بریفنگ دی گئی، اس مرحلے میں افغان پروف آف ریزیڈنس رکھنے والے افراد کو ملک بدر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اے سی سی کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا وفاقی حکومت کے پاس ہونے کی وجہ سے غیر ملکیوں کے ملک بدری کے آپریشن کے پہلے مرحلے میں صوبوں کو غیر ملکیوں کو ٹریس کرنے اور ملک سے نکالنے میں مشکلات درپیش آئیں تھیں ، دوسرے مرحلے میں یہ ڈیٹا صوبوں کو منتقل کرنے سے یہ مشکلات پیش نہیں آئیں گی،افغان شہریوں کی ملک بدری کے آپریشن کے دوران اب تک 4 لاکھ سے زائد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک سے نکالا جاچکا ہے۔
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
Good, all illegals should be deported and banned from returning

There is no reason anymore for these illegal afghans to be in Pakistan
 

Meme

Minister (2k+ posts)
بے ہودہ انسانیت سوز فیصلہ۔۔۔

بغیرت کے بچو ایسے تو کوئی تم لوگوں کو بیلجئیم سے بھی نہیں نکالتا۔

اُن کی نسل یہاں جواں ہو گئی ہے۔ ایسے اردو بولتے ہیں جیسے عام پاکستانی۔۔