حکومت کا بجلی کی مکمل بحالی کا دعویٰ،کئی شہروں میں بجلی اب بھی بند؟

power-break-down-pakistan-sbb.jpg


ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،رات گئے بجلی بحال ہوئی جس کے بعد صبح دوبارہ معطل ہوگئی، کراچی، کوئٹہ اور لاہور سمیت بڑے شہروں کے کئی علاقے بجلی سے تاحال محروم ہیں،حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک کے تمام گرڈ اسٹیشنز مکمل فعال کردیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر پریس کانفرنس میں کہا کہ کئی گھنٹے بجلی معطل رہنے کے بعد تمام گرڈ اسٹیشنز مکمل فعال کردیے گئے ہیں، بحالی کے لیے میں نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی اور پاور ڈویژن کو سراہنا چاہتا ہوں، وزیر پانی اور چیئرمین واپڈا نے بھی ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

انہوں نے کہا گزشتہ روز صبح ساڑھے 7 بجے ہمیں ایک تکنیکی مسئلے کا سامنا ہوا کہ ہمارے شمال اور جنوب کی ٹرانسمیشن لائن میں وولٹیج کا اتار چڑھاؤ ہوا جس کی مخصوص وجہ ہمیں تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

خرم دستگیر نے کہا آج صبح سوا 5 بجے پاکستان میں بجلی کا ترسیلی نظام مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے، تاہم کراچی اور چشمہ میں موجود جوہری پلانٹس کو بحال ہونے میں 48 سے 72 گھنٹے درکار ہیں، اسی طرح کوئلے کے پلانٹس کو بھی 48 گھنٹے درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک میں بجلی کی کمی رہے گی اور محدود پیمانے پر لوڈشیڈنگ ہوگی جس سے صنعتی صارفین مستثنیٰ ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ کل ہونے والے بریک ڈاؤن سے ہمارا بجلی کا ترسیلی نظام محفوظ رہا، اس میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات ہمیں موصول نہیں ہوئیں، اسی لیے بحالی کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی، یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ ملک میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے، پرسوں تک ان شا اللہ سب کچھ مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خدشہ ابھی دور کرنا باقی ہے ہیکنگ وغیرہ کے ذریعے ہمارے بجلی کے ترسیلی نظام میں کوئی بیرونی مداخلت نہ کی گئی ہو، اس کے امکانات بہت کم ہیں تاہم گزشتہ چند روز میں ایسے کچھ واقعات ہوئے جس کی وجہ سے ہم اس امکان کو مسترد نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا معمول کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، اب دوبارہ اگر صارفین کو تعطل کا سامنا ہوا تو اس کی وجہ بریک ڈاؤن نہیں لوڈ شیڈنگ ہی ہوگی۔

کراچی میں بجلی بحال ہونے کے بعد ڈیفنس، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریاز، گلشن، جیکب لائنز، کورنگی، لانڈھی اور قیوم آباد میں بجلی کی دوبارہ بندش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ترجمان کےالیکٹرک عمران رانا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کراچی اور نیشنل گرڈ کے درمیان رابطہ بحال ہونے سے کراچی شہر کو سپلائی مزید بہتر کرنے میں مدد ملی ہے، اہم تنصیبات بشمول ایئرپورٹ، ہسپتال، واٹر پمپنگ اسٹیشن وغیرہ پر بجلی بحال کی جا چکی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس وقت کے الیکٹرک کے تمام گرڈز فعال ہیں اور علاقائی سطح پر بحالی کا عمل بھی جاری ہے، تاہم سسٹم کو مستحکم رکھنے کے لیے شہر میں محدود پیمانے پر عارضی لوڈ منیجمنٹ کی جاسکتی ہے۔

قبل ازیں ترجمان کےالیکٹرک عمران رانا نے بتایا تھا کہ بجلی کے ترسیلی نظام سے پاور سپلائی بہتری کی جانب گامزن ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل بتدریج آگے بڑھا ہے۔

لاہور میں بھی بجلی کی فراہمی کا سلسلہ بحال ہونے کے بعد بعض علاقوں میں شہریوں کو بجلی کی دوبارہ بندش کا سامنا رہا،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بتایا گزشتہ روز کے بجلی کے بڑے بریک ڈاون کے بعد رات گئے لیسکو کے تمام علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئ تھی، تاہم دوبارہ فریکوئنسی کا ایشو ہونے کی وجہ سے کہیں کہیں عارضی طور پر لوڈمینجمنٹ کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں بجلی کی بحالی کے عمل کے حوالے سے ترجمان اسلام آباد الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی آئیسکو نے بتایا کہ آئیسکو ریجن میں متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام شروع ہوگیا ہے۔مختلف گرڈ اسٹیشنز سے منسلک 50 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی ہے‘۔

انہوں نے کہا سسٹم کو اوورلوڈنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے فیڈرز کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے، صارفین سے درخواست ہے کے بجلی احتیاط سے استعمال کریں۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو ریجن میں بریک ڈاؤن کے باعث تمام متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحال ہوچکی ہے، تمام فیڈرز نارمل لوڈ پر چل رہے ہیں،غوری ٹاؤن فیڈرز پر فالٹ برما شریف آباد کھنہ ایسٹ کھنہ ڈاک فیڈرز پر بوجہ سیفٹی بجلی کی فراہمی معطل آپریشن ٹیمیں فالٹ کلیر کرنے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچسستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے،ترجمان کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق کوئٹہ شہر کے تمام گریڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے، شہر میں بجلی اب جزوی طور پر بحال ہے۔
 

surfer

Chief Minister (5k+ posts)
On other hands Bilwal is using Jets like Ching Chi Rickshaw.

This PDM incompetence isn't even funny anymore.

The dev team I was working on a project with in Lahore have not been working for two days. But I'm the one who has to explain these delays to the client in Saudi.

What can I say? Our govt are duffers? 😡😡😡
 

Noworriesbehappy

Councller (250+ posts)
The situation in power is a joke. The dumb politians making decision to fill their pockets.
Pakistan total Generation capacity is approx. 44000MW, of which 33% ids based on gas that we import. The peak demand/load is 33000MW. But our transmission capacity is only 23000MW.

The money invested in the transmission network .i.e. installing more High voltage power lines. There should have been more investment in imporving electricity bill collection and stopping theft of electricity.

The line loses in pakistans are approx. 28% , which in developed countries is 6%. It means approx. 20% of electricity that we generate is being used illegally. ??Further approx 10% is unpaid bills.

With these figures, its hardly a surprise that we are in mess. We should have investede in coal power generation rather than Gas.
 

Back
Top