
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اب کسٹمز کے خالی عہدوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر ریٹائرڈ جونیئر کمیشنڈ افسران اور سپاہیوں کو بھرتی کر سکے گا۔
مالیاتی بل کے مطابق ایف بی آر کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ملک کے مختلف مقامات کو ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قرار دے، تاکہ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کی جا سکے۔ ایف بی آر کسی بھی موجودہ کسٹمز چیک پوسٹ کو بھی ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کا درجہ دے سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1932734267072680265
بل میں واضح کیا گیا ہے کہ بورڈ ان اسٹیشنز کے لیے عملے کی بھرتی، طریقہ کار اور ٹیکنالوجی سے متعلق ضابطے بھی خود وضع کرے گا۔
مالیاتی بل میں شامل دفعات کے مطابق:
"بورڈ قواعد کے تحت کسٹمز کے خالی عہدوں پر مسلح افواج کے ریٹائرڈ جونیئر کمیشنڈ افسران اور سپاہیوں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کر سکتا ہے۔"
- Featured Thumbs
- https://i.brecorder.com/primary/2022/11/23132246e141a80.jpg