
پی ٹی ائی کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کو نوازنے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر کو نوازنے کیلئے انہیں کینیڈا میں سفیر لگارہی ہے۔
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تمام ارکان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ان کے تمام ارکان کو مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں ہونا چاہیئے، پنجاب بھر میں ہمارے 102 لوگ گرفتار کیے گئے، 2 ارکان ابھی بھی پابند سلاسل ہیں، ہمارے رکن اسمبلی سردار لطیف کھوسہ کو ہراساں کیا جارہا ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس عمران خان سےملاقات کے کورٹ آرڈرز تھے مگر ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی,اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، جب انہیں عدالتی حکم دکھایا تو اس نے پھینک دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10ommarayaabbuhhhda.png