
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے خلاف ویڈیو لیک کرکے غلطی کرے گی، انہیں اندازہ نہیں ہے ان کے کس کس بندے کی ویڈیو موجود ہے۔
جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم کی 2 ویڈیوز منظر عام پر لانے کی تیاری کی جارہی ہے، ان ویڈیوز میں کچھ ایڈیٹنگ لندن سے کروائی گئی ہے،کیپٹن صفدر نے جس ویڈیو کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ ہاؤس فل ہوگا اور آپ دیکھ بھی نہیں سکیں گے یہ وہی ویڈیوز ہیں۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومت بہت بڑی غلطی کرے گی اگر یہ سابق وزیراعظم کی کوئی ویڈیو لیک کرتی ہے تو،یہ ویڈیوز کا کھیل گندا ہے ، آڈیو ویڈیوز کی گندگی کو سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہیے،مگر پھر بھی یہ ویڈیوز لارہے ہیں اور یہ خود نہیں جانتے کہ ان کے کس کس بندے کی ویڈیوز موجودہیں، جو آج ویڈیوز لارہے ہیں ان کی اپنی بھی ویڈیوز موجود ہیں۔
سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ ان لوگوں نے تو اندھی ڈالی ہوئی ہے ، مجھے پتا ہے کس کس کی ویڈیوز موجود ہیں اور کس کس کے ساتھ ہیں، میں بس اتنا کہنا چاہتا ہوں مت کریں ایسا ،آپ پچھتائیں گے اپنا منہ چھپائیں گے، اگر ایک طرف سے ویڈیو آئے گی تو عمران خان بھی ساڑھے تین سال حکومت میں رہیں اور آئی بی ان کے ماتحت کام کرتی رہی ہے۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ن لیگ نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے، قاسم سوری نے جوتحریک انصاف کے اراکین کے استعفیٰ منظور کیے تھے اسے اب موجودہ اسپیکر کیسے مسترد کرسکتا ہے؟ یہ تو موجودہ حکومت کی بدمعاشی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2bhattivideoclaimwarning.jpg