
اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق حکومت مالی سال 2022 میں 37 بلین ڈالرز کی ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.8 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان 3 ماہ (جولائی، اگست، ستمبر) کے دوران 7.24 بلین ڈالر کی برآمدات جبکہ 1.57 بلین ڈالر کی برآمدی سروسز شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے مالی سال 2013 میں 8 اعشاریہ 32 بلین ڈالرز کی غیر معمولی برآمدات کی تھیں جس کا موجودہ اعدا وشمار سے موازنہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ اس سے 6 فیصد زیادہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1450497981032042501
جبکہ مالی سال 2018 کی نسبت یہ برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہے اور گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی نسبت 32 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ ادوار سے موازنہ کیا جائے تو پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران مالی سال 2011 میں 6.34، مالی سال 2012 میں 7.38 اور 2013 میں 8.32 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔
مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں مالی سال 2014 کی پہلی سہ ماہی میں 7.25، 2015 میں 7.70، 2016 میں 7.09، 2017 میں 6.28، 2018 میں 7.04 برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/x8JmXZy/export.jpg