حکومت نے سعودی عرب کو پی آئی اے و ایئرپورٹس کی نجکاری میں اہم پیشکش کردی

9paksitajjkskskpiai.png

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو قومی ایئر لائنز اور ایئر پورٹس کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیشکش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل( ایف آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وفد کا استقبال کیا ، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو پی آئی اے، ایئر پورٹس، اسلام آباد میں 2 فائیواسٹار ہوٹلز کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر اور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور فرسٹ ویمن بینک جیسی اہم پیشکش کیں، سعودی وفد نے ایف آئی ایف سے کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودیہ تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں قیمتی معدنیات کے بے شمار ذخائر ہیں، تاہم ہم اس شعبے سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکے۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
in 7 lac madarchod soor fouj se jan chora lo to mulk ki gdp skyrocket ki tara parwaz kare gi.. in 7 lac madarchod soor fouj ne is mulk ko bheekari bana diya.