
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اس ملکی کی تباہی کی وجہ کرپشن اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال ہے۔
جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے حکومت کی جانب سے عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے سے متعلق اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے جب سندھ سے لانگ مارچ کیا تھا تو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیسے آگے پیچھے پروٹوکول دیتے پھرتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1578037650136928256
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا زہر بھی شہد ہو اور ہمارا شہد بھی زہر ہو، ان کا حرام بھی حلال ہو، ہمارا حلال بھی حرام، ان کا جھوٹ بھی سچ اور ہمارا سچ بھی جھوٹ ہے، پاکستان کےکچھ دوست کینسر ہونے پر بھی نہیں مرسکتے، ہارٹ اٹیک سے بھی بچ سکتے ہیں، سچ بولیں گے تو مرجائیں گے۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پرتشدد احتجاج منع ہے، مگر حکومت پرامن احتجاج سے کیسے روک سکتی ہے، جب نواز شریف نااہل ہوئے تو داتا صاحب کےباہر جب احتجاج ہوا تب احتجاج جائز تھا؟اس ملک کی تباہی کی وجہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور کرپشن ہے، عارف حمید بھٹی