حکومت آئی ایم ایف سےقسط پرنہیں،مزید غلامی کیلئےمذاکرات کررہی ہے:سراج الحق

1710587182088.png


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کردی,انہوں کہا ہے کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے سے اگلی قسط پر نہیں بلکہ مزید غلامی پر بات کر رہی ہے, آئی ایم ایف کی قرض ٹرم شیٹ مسترد کرتے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے کی ایما پر قومی اداروں کی نجکاری قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے اگلی قسط پر نہیں بلکہ مزید غلامی پر مذاکرات کر رہی ہے۔ اداروں کی نجکاری کو ملک کے لیے مناسب نہیں سمجھتے,قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کے خلاف ہے فلسطین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے قتل عام پر نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔

دوسری جانب پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر آئی ایم ایف نے پلان طلب کر لیا, دستاویز کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمرشل بینکوں کیساتھ 12 فیصد تک شرح سود پر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہو گا۔

ذرائع ڈومیسٹنگ فنانسنگ کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کیساتھ قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پائے جانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا، حکومتی گارنٹیز سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، ٹیکس پالیسی، ایڈمنسٹریشن اور ریونیو پر ایف بی آر کے وفد کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
ملک کے اثاثے بیچے جائیں گے - عوام سے پیسہ نوچا جائے گا - امیر امیر ہوتا جائے گا - غریب غریب ہوتا جائے گا - قومی مجرموں کی بیرون ملک جائیدادیں بڑھتی جائیں گی
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
آج ہماری حکومت ہوتی تو اتنا چندہ اکٹھا کرتے۔۔ قرضہ تو کیا ہماری آنے والی دس نسلیں بیٹھ کر کھاتیں۔۔۔ سراج احق۔۔