
مسلم لیگ ق نے پہلی مرتبہ حکومت کےاتحادی کے طورپر نظرثانی کا اشارہ دےدیا اور کہا کہ اگر آپکے ارکان نے فلورکراسنگ کی تو حکومت کا ساتھ دینا مشکل ہوجائے گا۔
نجی چینل کے ذرائع کے طابق تحریک انصاف کے تین وزرا سے ق لیگ کے رہنماؤں کی دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
گزشتہ روز3 وزرا سے مونس الہیٰ اور طارق بشیرچیمہ کی دوسری ملاقات ہوئی جس میں طارق بشیر چیمہ نے واضح کیا کہ اگرتحریک انصاف کے 20،15 ارکان ٹوٹ گئے تو اپوزیشن کیساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1501452466734321668
طارق بشیر چیہ نے مزید کہا کہ اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومتی ارکان بکھر گئے تو نئی پالیسی بنا سکتے ہیں۔
جس پر پی ٹی آئی کے تینوں وزراٗ نے کہا کہ وہ آپ کے موقف کو تسلیم کرتےہیں اور بالکل اگر ہمارے ارکان وفاداریاں بدلتےہیں تو پھر آپ کو نہیں روکیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے دوروز قبل وزیراعظم سے ون ان ون ملاقات میں بھی طارق بشیر چیمہ نے یہ کہا تھا کہ اگر آپ کے اپنے ارکان ہی ساتھ چھوڑ دیں تو پھر ہمارے لیے اپوزیشن کی آفر کو تسلیم کرنا پڑے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tariq-bashir111.jpg
Last edited: