
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹس موصول ہونے پر تفصیلی جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی وزراء کی الیکشن کمیشن پر تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزراء کی تنقید کا نوٹس لینے سے متعلق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوٹس موصول ہوا تو اس کا تفصیلی جواب دیں گے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن اگر الیکشن کمیشن کو شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں ہے تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں۔
https://twitter.com/x/status/1437766454728957956
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے بحیثیت ادارہ حیثیت مسلمہ ہے لیکن شخصیات غلطیوں سے مبراء نہیں ہیں اور ہمیشہ تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں۔
واضح رہے کہ منگل کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ایک اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن پر ہونے والی تنقید کی پرزور الفاظ میں تردید اور مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر عائد کردہ الزامات کے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جن الفاظ میں الیکشن کمیشن پر تنقید کی اس کے بعد دونوں وزراء کو نوٹسز جاری کرکے مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/xfr87bP/9.jpg