
حکمران اتحاد نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کےخلاف سر جوڑ کر بیٹھ گئی، پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لئے حکمران اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی متفق ہوگئی،نواز شریف ، آصٖ علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین نے آمادگی ظاہر کردی ہے،رواں ہفتے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار کر کے حکمران اتحاد کے قائدین کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی اکثریت کے روابط کے بعد حکمران اتحاد کے قائدین نے باہمی مشاورت میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بدلتے سیاسی حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اسمبلی کو توڑنے کے آئینی آپشن کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانا ضروری ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی وزارت نہ ملنے پر ق لیگ والے ناراض ہیں، ناراض ارکان نے چوہدری شجاعت سے رابطہ کرکے گرین سگنل دے دیا ہے، ارکان اسمبلی چوہدری شجاعت کے ساتھ چلے گئے تو پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ رہنا مشکل ہوجائے گا۔
راجہ ریاض احمد نے کہا کہ توہین عدالت میں عمران خان کو دوبار موقع دیا گیا مگر معافی نہیں مانگی، فرد جرم کے بعد ٹرائل ہوگا، عمران خان کے سزا سے بچنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں،دنیا نے دیکھا 25 مئی کو عمران خان لوگوں کو کیسے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، عمران خان کو غلط فہمی ہے، بڑے بڑے لیڈر ریاست سے نہیں ٹکرا سکے، عمران خان ریاست سے ٹکرائیں گے تو ان کا انجام بہت برا ہوگا،عوام تو ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی بہت تھے۔
اس سے قبل ایک جلسے میں عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ پنجاب میں ہماری جماعت کے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دھمکیاں دی جا رہی ہیں،یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پاکستان واپس لایا جا سکے، پنجاب میں اُن کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی ’حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنےکی پیشکش کرچکے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو انہیں یہاں میانوالی سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamza-punjab-pt-tr.jpg