
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ انہوں نے عدالے میں درخواست جمع کرا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست جمع کرا دی جس میں وفاق کو اور حنیف عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ فریق بناتے ہوئے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف 21 جولائی 2012ء میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹا کیس میں سزا یافتہ ہیں۔
شیخ رشید نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے انہیں 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی، لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے ان کے مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا۔
سابق وفاقی وزیر نے درخواست میں کہا ہے کہ سیکریٹری کابینہ اور حنیف عباسی بتائیں کہ کس قانون کے تحت اس عہدے پر تعینات کیا گیا۔ یاد رہے کہ حنیف عباسی کا27 اپریل 2022 کو بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی تقرر کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1sheikhuabbasi.jpg