
گزشتہ دنوں پتوکی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤںنے 15 سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا جس پر حمزہ شہباز متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور متاثرہ خاندان کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شئیر کردی جس سے متاثرہ خاندان کی شناخت ظاہر ہوگئی۔
ن لیگی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے لڑکی،اسکے والد کی تصاویر، نام اور دیگر شناخت بھی ظاہر کردی جس پر سوشل میڈیا پر حمزہ شہباز پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1529831875170254850
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ موٹروے ریپ کیس میں پولیس اور میڈیا نے متاثرین کی شناخت ظاہر نہیں کی اور متاثرہ خاتون کو انصاف بھی مل گیا جبکہ حمزہ شہباز نے ڈرامہ بازی اور واہ واہ کرانے کیلئے ایک غریب خاندان کی رہی سہی عزت بھی نیلام کروادی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لڑکی کو انصاف دینا ہوتا تو اپنے دفتر سے بھی حکم جاری کرکے دے سکتا تھا، اگر لڑکی کے گھر جانا ہی تھا تو کم از کم ویڈیوز جاری کرکے انکی شناخت ظاہر نہ کرتے، انکی عزت تو رہنے دیتے۔ ڈاکووؤں نے جو ظلم کیا سو کیا، حمزہ شہباز نے اس سے بھی بڑا ظلم کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی کیساتھ ظلم ہوا اور حمزہ شہباز ڈرامہ کرنے کیلئے اسکے گھر پہنچ گیا اور یہ تک دکھادیا کہ کونسی لڑکی زیادتی کا نشانہ بنی ہے۔ اگر داد رسی ہی کرنا تھی تو ویڈیو شئیر کرکے لڑکی اور اسکے گھر والوں کی شناخت ظاہر کرنیکی کیا ضرورت تھی؟
https://twitter.com/x/status/1529930320941928448 https://twitter.com/x/status/1529869348676026368 https://twitter.com/x/status/1529864166021922816
ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے تو اپنی پبلسٹی کی خاطر زیادتی کا شکار لڑکی کی تشہیر کردی۔ یہ کونساانصاف ہے؟ ڈاکوؤں سے زیادہ ظلم تو حمزہ شہباز نے کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1529861464248532992 https://twitter.com/x/status/1529858199666442241 https://twitter.com/x/status/1529852670189924357 https://twitter.com/x/status/1529837026106908673
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو غریب کی بچی کھچی عزت تھی وہ تو رہنے دیتے، اپنی ڈرامہ بازی اور فوٹوسیشن کیلئے رہی سہی عزت بھی خاک میں ملادی
https://twitter.com/x/status/1529835497035649024
واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ شہباز کے والد وزیراعظم شہبازشریف بھی ایسے کام کرتے رہے ہیں، 2014 میں ساہیوال زیادتی کیس میں شہبازشریف متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ گئیے تھے جس کی وجہ سے لڑکی کی شناخت ظاہرہوگئی تھی

اس دوران شہبازشریف نے میڈیا کو بلاکر پولیس افسران کو معطل کردیا تھا ، ملزمان تو گرفتار ہوئے لیکن اسکے بعد کیس کا کیا بنا، یہ آج تک معلوم نہیں ہوسکا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/photi1i11.jpg