
حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری نہ ہونے پر مریم نواز پھٹ پڑیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔اتنی دیدہ دلیری سے آئین،قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔
انہون نے مزید کہا کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہیے۔ یہ 12 کڑوڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں
https://twitter.com/x/status/1519626304248758272
اپنے ایک اور غصیلے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غدارای اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہییں۔ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے۔
مریم نواز نے مزید لکھا کہ سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا!
https://twitter.com/x/status/1519628274997022722
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر حکم جاری کیا تھا کہ گورنر پنجاب خود یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لے۔ عدالت نے گورنر پنجاب کو حلف لینے کیلئے آج رات 12 بجے تک کی مہلت دی تھی۔
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے قانونی ٹیم سے طویل مشاورت کے بعد حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam11n1121.jpg