حلقہ 120 میں منظم دھاندلی کا خوفناک کھیل تیار

Aashoor Asim

Councller (250+ posts)
حلقہ 120 میں منظم دھاندلی کا خوفناک کھیل تیار

آپ کو یاد ہو گا جنرل الیکشنز 2013 کے بعد عمران خان نے دھاندلی کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی تحریک چلائی تھی جس کا مقصد نا صرف دھانلی کی تباہ کاریوں کے خلاف لوگوں کو شعو بیدار کرنا تھا بلکہ الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کے ذریعے ایسی انتخابی اصطلاحات کروانا بھی تھا جس کا مقصد مستقبل میں ایسی دھاندلی کو روکنا بھی تھا۔ عدالت نے جو فیصلہ دیا اس میں یہ کہا گیا کہ انتخابات میں بے ضابطگیاں تو بہت ہوئی ہیں لیکن یہ بے ضابطگیاں "منظم دھاندلی" کی تعریف پر پوری نہیں اترتیں۔

میں آج اس پیج کے توسط سے پہلی بار کچھ ایسے حقائق سامنے لے کر آ رہا ہوں جس میں ایک طرف تو بہت بری خبر ہے اور دوسری طرف ایک اچھی خبر بھی ہے۔ سب سے پہلے بری خبر سن لیجیے۔ (اچھی خبر اگلی پوسٹ میں دوں گا)۔

جنرل الیکشنز 2008 کے وقت پنجاب بیوروکریسی نے مسلم لیگ نون کو الیکشن جتوانے کے لیے لاکھوں ایسے جعلی ووٹس تخلیق کیے جن میں شناختی کارڈ نمبرز اصلی لیکن رہائش کا پتہ جعلی تھا اور ان کا اندراج تمام اہم حلقوں میں کر دیا گیا۔ انہی جعلی ووٹوں سے نون لیگ نے ہر طرف انتخابات میں جھرلو پھیر دیا۔ آپ کو یاد ہو گا عمران خان کا ایک موقف یہ بھی تھا کہ اردو بازار لاہور میں لاکھوں بیلٹ پیپرز پرنٹ ہوئے ہیں لیکن آج تک پتہ نہیں چل سکا کہ وہ بیلٹ پیپرز کہاں گئے؟ اس بات کو میں اس طرح سے ایکسپلین کروں گا کہ سب سے پہلے جعلی ووٹوں کا اندراج ہوتا ہے۔ اس کے بعد بیلٹ پیپرز آؤٹ سورس کیے جاتے ہیں، اگلے مرحلے پر ان جعلی ووٹوں کو کاسٹ کر کے ان کے تھیلے بنائے جاتے ہیں اور سب سے آخر میں جو اصلی تھیلے ہوتے ہیں، ان کو غائب کر کے ان کی جگہ پر پہلے سے تیار شدہ نقلی تھیلے رکھ دیے جاتے ہیں۔ یہ ہے وہ منظم دھاندلی جو کہ عمران خان کا آفیشل موقف تھا۔

اس وقت حلقہ 120 میں اٹھائیس ہزار وہ جعلی ووٹس ہیں جن میں شناختی کارڈ نمبر اصلی ہیں لیکن رہائشی پتے نقلی ہیں۔ اس کی مثال ایسے دوں گا کہ فرض کیجیے مزنگ چونگی لاہور میں ایک گھر ہے (مکان نمبر پچاس) اور اس مکان نمبر پچاس میں تین افراد کا ووٹ درج ہے تو حکومت اس ایک گھر کے چار گھر بنا دے گی (مکان نمبر پچاس اے، پچاس بی، پچاس سی اور پچاس ڈی) اور ہر پورشن میں دس لوگوں کو مکین دکھا دیا جائے گا۔ اس ایک گھر میں جہاں پر اصل میں صرف تین لوگ بطور ووٹر درج ہیں، جعلسازی کرنے سے اب وہاں پر چالیس ووٹرز درج ہو گئے ہیں۔ اگر وہ تین ووٹرز تحریکِ انصاف کو ووٹ دے بھی دیں تو کوئی بات نہیں کیونکہ باقی سینتیس ووٹ نون لیگ کے حق میں ہوں گے۔

دوسری سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ صرف وہ اٹھائیس ہزار ووٹس ہیں جو کہ اب تک سامنے آئے ہیں لیکن حلقہ 120 میں سے ایک اندازے کے مطابق پندرہ سے اٹھارہ ہزار تک ایسے ووٹرز کا نام خارج کر دیا گیا ہے جن کے نام یا تصویر سے یہ پتہ چلتا ہو کہ یہ پٹھان ہیں۔ چونکہ عمران خان کی سب سے زیادہ مقبولیت خیبرپختونخواہ میں ہے اس لیے پنجاب حکومت کو سب سے زیادہ خطرہ بھی پٹھانوں سے ہے جس وجہ سے نہایت خاموشی کے ساتھ ایسی تصویروں اور ناموں والے افراد جن کی شناخت پٹھان ظاہر ہو رہی ہے، ان کے ووٹ کو دوسرے حلقوں میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں اقسام کی دھاندلی میں حکومتی ادارے بشمول نادرا اور الیکشن کمیشن، وزراء، شخصیات اور بیوروکریسی شامل ہے۔ اتنے بڑے اور منظم لیول کی دھاندلی "سسٹمیٹک دھاندلی" نہیں تو پھر کیا ہے ؟ کیا عدالتیں اندھی، بہری اور گونگی ہیں جو ان کو یہ سب نظر نہیں آتا ؟

ابھی تک الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کو جاری نہیں کیا کیونکہ ان کو ڈر ہے کہ اس طرح بات پھیل جائے گی۔ یہ ووٹر لسٹیں عین ٹائم تک چھپائے جانے کا اندیشہ ہے۔

یہ ہے وہ منظم اور ٹیکنیکل دھاندلی جس پر عمران خان اور تحریکِ انصاف نے 126 دن کا دھرنا دیا تھا لیکن افسوس کہ انتخابی اصطلاحات کی طرف توجہ نہ دے کر اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری گئی ہے کیونکہ ہم کو ایک دفعہ پھر سے اسی ٹیکنیکل اور منظم دھاندلی سے پالا پڑنے والا ہے اور ہمارے پاس اس خوفناک اور منظم دھاندلی کا کوئی توڑ نہیں ہے۔ وائے افسوس۔۔۔!!۔

تحریر و تجزیہ: عاشور بابا

mnalam49

Minister (2k+ posts)
lagta hai PTI ko shikast samney nazar aney lagi hai ...abhi sey dhandli dhandli ka rona dhona shoro kar deya hai becharon key pass to aur kuch nahin hai bus dhandli ka drama hi chala saktey hain
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
دھاندلی نہ بھی ہو تو بھی اکثریت پٹواری کھوتوں کی ہے لہذا نون لیگ ہی اس حلقے سے جیتے گی
 
ThirdUmpireFinger

Chief Minister (5k+ posts)
I think pti leaders accpeted that they lost this seat because

1. pti start abusing voters by calling them jahil patwaris and donkeybeaters etc
2. Blaming rigging and ECP

pti can only win if ECP includes votes from facebook and siasat.pk otherwise no chance. Judges might try to help pti again by banning kalsoom nawaz for some stupid reason but still that might be not enough.
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
مسلم لیگ کی حکومت ہو اور وہ نواز شریف کی سیٹ ہار جائے

زمین پھٹ جائے اور آسمان گر پڑے

اور بھائی رابڑی دیوی کی حکومت میں اصل حاکم تو نواز شریف ہی ہو گا نا، ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
lagta hai PTI ko shikast samney nazar aney lagi hai ...abhi sey dhandli dhandli ka rona dhona shoro kar deya hai becharon key pass to aur kuch nahin hai bus dhandli ka drama hi chala saktey hain
Do you have any answer for those 29,000 bogus votes?
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

چلیں سارنگی ، تبلہ، بھانڈ اور لوٹے اکٹھے کرنے کا وقت آپہنچا ہے ، اگرپادری کی دیگوں والے چاول بھی ہوں تک سونے پر سہاگہ ہوگا آۂیندہ بھانڈ پارٹی کے دھرے میں ۔

Last edited:

Raiwind-Destroyer

Prime Minister (20k+ posts)
21151396_141598343106630_4527397964037761652_n.jpg
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
lagta hai PTI ko shikast samney nazar aney lagi hai ...abhi sey dhandli dhandli ka rona dhona shoro kar deya hai becharon key pass to aur kuch nahin hai bus dhandli ka drama hi chala saktey hain

I think pti leaders accpeted that they lost this seat because

1. pti start abusing voters by calling them jahil patwaris and donkeybeaters etc
2. Blaming rigging and ECP

pti can only win if ECP includes votes from facebook and siasat.pk otherwise no chance. Judges might try to help pti again by banning kalsoom nawaz for some stupid reason but still that might be not enough.

[FONT=&quot]
چلیں سارنگی ، تبلہ، بھانڈ اور لوٹے اکٹھے کرنے کا وقت آپہنچا ہے ، اگرپادری کی دیگوں والے چاول بھی ہوں تک سونے پر سہاگہ ہوگا آۂیندہ بھانڈ پارٹی کے دھرے میں ۔

[/FONT]

نون لیگی چمچوں کی تربیت بھی لیڈر جیسی ہی ہے وہ بھی اپنے علاوہ کسی کو دیکھنا نہیں چاہتا اور چمچے بھی کہتے ہیں کہ جناب الیکشن کے حلقے میں مخالفوں کا ہر ووٹر کسی بھی حربے سے نکال باہر کرو اور پھر ہم جیت گئے ہم جیت گے کا شور
تینوں چمچوں میں سے ایک نے بھی یہ نہیں کہا کہ دھاندلی نہیں ہونی چاہیے بلکہ تینوں کو صرف جیت سے غرض ہے چاہے ناانصافی سے ہی حاصل ہو
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
میرا نہیں خیال کہ ایسی کوئی بات ہے۔۔۔۔۔۔ اگر ایسی بات ہوتی تو ن-لیکی آرام سے بیٹھے ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ لوگ 40، 45 ہزار ووٹس کا ہیر پھیر نہ کرتے۔ اور نہ ساری حکومتی مشینری کو اسطرح 24 گھنٹے متحرک رکھتے ۔اور نہ ہی اربوں روپے نہ اُڑاتے

دھاندلی نہ بھی ہو تو بھی اکثریت پٹواری کھوتوں کی ہے لہذا نون لیگ ہی اس حلقے سے جیتے گی
 
Back
Top