حضرت علیؑ کا ایک تعارف

Status
Not open for further replies.

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
A humble advise from the reading perspective :-)

Try to post threads in such a manner that its easy for a reader to digest.

A book type reading is not usually possible with laptops or mobile view.

Though it looks very interesting but due to huge volume thread loses the readability.

آپ میری طرح کیا کریں نا ..جنہوں نے کتابی پوسٹ کی ہوتی ہے ..میں پڑھتی ہی نہیں .

(bigsmile)
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
حد ہوتی ہے
ایک آیت پر بحث چل رہی تھی جس سے آپ نے حضرت ابو بکر کی افضلیت کا پہلو احز کیا ہوا ہے ۔ جب اس کا جواب دینے کی کوشش کی تو آپ نے رح موڑ دیا

ہمیں کسی بندے سے کوئی دشمنی نہیں ۔ ہم صرف یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پیروی اس کی کرو جو معصوم ہو تا کہ شک و شبے کے بغیر سیدھی راہ پر جا سکو
اس کا جواب دینے کو دل کر رہا ہے لیکن دوں گی نہیں ..

(serious)
 
Mind_Master

MPA (400+ posts)
ظاہر ہے مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے نماز روزہ کا پتا ہی تھا ..جیسا بتایا کر لیا ..لیکن جب تھوڑی دلچسپی ہوئی تو پڑھا سنا بھی ..اپنی غلط باتوں سے رجوع کیا ..صحیح طریقہ اپنانے کی کوشش کی ....اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ میرے نزدیک صحیح پیمانہ کیا ہے ..ایک ہی ہے ..قرآن ........اب اگلا سوال آپ کا فورن نماز اور وضو کی بارے میں ہو گا ..:)....مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کی باریکیوں میں پڑوں ..میرے نزدیک الله قبول کرنے والا ہے ..نیت درست ہونی چاہئے ..جو جیسا بھی صحیح سمجھے اسی کرنے دیں ...جن کو قصے کہانیاں میں کہتی ہوں وہ ،وہ باتیں ہیں جس پر دونوں گروہ آپس میں لڑ لڑ کر ہلکان ہوئے جا رہے ہیں ....اور سچ پوچھیں تو کسی بھی گروہ سے وابستگی نہ ہونے کی وجہ سے میں بے حد اطمینان میں ہوں ..اس حد تک مجھے یقینن ہے جنت میری ضرور ہے ..
خبردار مجھے جنت میں جانے سے روکا

اب تو کچھ کرنا ہی پڑے گا جنت کا تمہاری ٹہر جاؤ

لیکن میرے سوال کا جواب نہیں دیا آپ نے، اسلام کی کہانیاں اور قرآن انکا ماخذ کیا ہے.
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)

ویسے ایک بات بتائیں، ہم آپ کی یہ بات مان لیتے ہیں کے سب قصے کہانیاں ہیں، پھر جو آج آپ مسلمان بن کر کرتی ہیں، نماز، روزہ، دوسرے مسائل، انکا ماخذ کیا ہے؟ آپ کہ رہی ہیں کے جو جو آپ نے اپنے بڑوں کو کرتے دیکھا، بغیر کسی تصدیق کے آپ نے اپنا لیا.

ذرا کھبی سوچا کے جو جو کچھ آج آپ ہیں، دل میں، اسکا ماخذ کیا ہے ؟

بی بی نے وہی کام کر لیا ہے جس کا دوسروں کو بھی بکثرت مشورہ دیا جاتا ہے، یعنی بغیر کسی کی رہنمائی کے خود سے دینی کتب پڑھ کر علم حاصل کرنا،( تا کہ مولوی سےواسطہ نہ پڑے)۔
کتابوں میں کچھ مواقع ایسے ہیں، کہ اگر پورا سیاق و سباق، اور زمینی حقائق معلوم نہ ہوں،تو انسان لڑھکنے لگ جاتا ہے ، تا وقتیکہ اس کا ہاتھ تھام لیا جائے۔یہی کام ان کے ساتھ بھی ہوا ہے۔
بہرحال یہ بھی غنیمت ہے کہ صرف "متنازعہ" احادیث کا ہی انکار کیا ہے، اور باقیوں پر ایمان ہے،اور ویسے بھی عام مسلمانوں کا متنازعہ اور فروعی معاملات سے تعلق ہونا بھی نہیں چاہئے۔
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Basically she doesn't know that how the books of Hadiths were compiled and why we consider Bukhari and Muslim as Sahi Books of Hadiths. She might not aware of Zaeef Hadiths which had created the whole mess. She is too much innocent about Ilm-e-Hadith.

نہ جی نہ ............:)
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

اب تو کچھ کرنا ہی پڑے گا جنت کا تمہاری ٹہر جاؤ

لیکن میرے سوال کا جواب نہیں دیا آپ نے، اسلام کی کہانیاں اور قرآن انکا ماخذ کیا ہے.

پہلے تمام کی تمام صحیح بخاری کی جلدیں پڑھ کر آئیں ..

کچھ میں بھی تو کروں آپ کے جنت میں جانے کا انتظام .

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
بی بی نے وہی کام کر لیا ہے جس کا دوسروں کو بھی بکثرت مشورہ دیا جاتا ہے، یعنی بغیر کسی کی رہنمائی کے خود سے دینی کتب پڑھ کر علم حاصل کرنا،( تا کہ مولوی سےواسطہ نہ پڑے)۔
کتابوں میں کچھ مواقع ایسے ہیں، کہ اگر پورا سیاق و سباق، اور زمینی حقائق معلوم نہ ہوں،تو انسان لڑھکنے لگ جاتا ہے ، تا وقتیکہ اس کا ہاتھ تھام لیا جائے۔یہی کام ان کے ساتھ بھی ہوا ہے۔
بہرحال یہ بھی غنیمت ہے کہ صرف "متنازعہ" احادیث کا ہی انکار کیا ہے، اور باقیوں پر ایمان ہے،اور ویسے بھی عام مسلمانوں کا متنازعہ اور فروعی معاملات سے تعلق ہونا بھی نہیں چاہئے۔

اگر کسی مولوی سے رجوع کرتی تو اب تک میں بھی شیعہ ،سننی ،دیوبندی یا بریلوی وغیرہ میں سے کچھ ہو جاتی ہے ...الحمد الله ہر قسم کے سابقے لاحقے سے محفوظ ہوں ..دین کو خالص صورت میں ہی سمجھنا چاہتی ہوں .اور اس کے لئے میرا اپنا طریقہ کار ہے .

ویسے آپ متنازہ حدیث کو مانتے ہیں

Mind_Master

MPA (400+ posts)
پہلے تمام کی تمام صحیح بخاری کی جلدیں پڑھ کر آئیں ..

کچھ میں بھی تو کروں آپ کے جنت میں جانے کا انتظام .

مجھے ساری حدیثوں کر علم ہے، اچھی بھی اور وہ بھی جنکو آپ برا سمجھتی ہے، چلیں اب بتائیں آپکی نالج کا ماخذ کیا ہے.
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
قصّہ کہانیاں وغیرہ اور جس حدیث میں شک ہو انٹرنیٹ پہ بھی سرچ کر سکتی ہو اور کسی عالم سے پوچھ بھی سکتی ہو۔ لیکن اہل سُنّت کا یہ اجماع ہے کہ بخاری اور مسلم کی احادیث ٹھیک ہے کیونکہ انہوں نے یہ احادیث اکٹھے کرتے وقت بہت سخت اصول وضع کیے تھے اسلیے تو دونوں نے تقریباً 7.5،7.5 ہزار احادیث اکٹھی کی۔ ان میں بھی متواتر اور ڈپلیکیٹ احادیث نکال دے تو 4،4 ہزار احادیث رہ جاتی ہیں انمیں بھی تقریباً 2 ہزار دوںوں میں موجود ہیں جنہیں متفق علیہ کہتے ہیں۔

ان دونوں کی احادیث ٹھیک ہیں لیکن بعض اقوال ضعیف ہیں جنکا ہماری عقاعد سے اتنا تعلق نہیں ہوتا۔

باقی 4 کتابوں میں 80 فیصد ٹھیک احادیث ہیں اور 20 فیصد ضعیف ہیں۔ جنکے بارے محدثین خود کہہ دیتے ہیں کہ یہ ضعیف ہیں۔

:)

اینی بک پر تو قرآن کی طرح مکمل یقین نہیں رکھتی ...صرف صحیح بخاری پڑھی ہے ..پوری کی پوری تو نہیں ..لیکن کسی کے توجہ دلانے پر کچھ پڑھا تھا ..اسی چکر میں کافی پڑھ لیا ..اب بے ضرر سی حدیث سے کس کو مسلہ ہو سکتا ہے ،وہ بھی جو قرانی تعلیم کو سیکنڈ کر رہی ہوں ..لیکن کچھ ایسی باتیں جسے نہ عقل ماننے کو تیار ،اور نہ نبی کی شان سے مطابقت رکھتی ہیں ..اس کو قصہ کہانی نہ کہوں تو کیا کہوں ..اور جب ایسی حدیثیں پڑھ کر آپ کا دماغ گھوم جائے تو عافیت اسی میں ہی سمجھی کہ قرآن اول ..قرآن آخر ..کوئی حدیث اگر سنتی ہوں تو اسے قرآن کے حوالے سے ہی پرکھتی ہوں ..کہ ان میں تضاد نہ ہونا چاہئے اور نہ ہی ہو سکتا ہے
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
اگر کسی مولوی سے رجوع کرتی تو اب تک میں بھی شیعہ ،سننی ،دیوبندی یا بریلوی وغیرہ میں سے کچھ ہو جاتی ہے ...الحمد الله ہر قسم کے سابقے لاحقے سے محفوظ ہوں ..دین کو خالص صورت میں ہی سمجھنا چاہتی ہوں .اور اس کے لئے میرا اپنا طریقہ کار ہے .
ویسے آپ متنازہ حدیث کو مانتے ہیں

الٹے واوین میں نے متنازعہ پر اسی لئے ڈالے تھے، کہ آپ ایسی بات نہ کریں۔
اور اگر آپ نے کر ہی دی ہے، تو اس کا جواب بھی میری اسی پوسٹ میں موجود ہےکہ اگر کسی کو سیاق و سباق اور پورے حالات کا پتا نہ ہو تو اسے کچھ احادیث "متنازعہ" ہی لگیں گی۔
اور ساتھ ہی یہ بھی بتاتا چلوں کہ جس اصول کو آپ سمجھتے ہو کہ آپ نے ایجاد کیا ہےاور اپنایا ہے، وہ تمام محدیثین کا بنیادی اصول رہاہے۔ سب سے اوپر قرآن ہے، اور اگر احادیث، آپس میں ،یا قرآن کی کسی آیت سےٹکڑاتیں ہیں، تو یا تو ان کی کوئی توضیح اور تاویل موجود ہوتی ہے، یا اسے رد کر دیا جاتا ہے۔ہم تاریخ کو مقدس ہستیوں کے آئینے میں دیکھتے ہیں،مقدس ہستوں کو تاریخ کے تناظر میں نہیں دیکھتے۔
 
جو حدیثیں صحیح بخاری میں متنازہ ہیں اس کے بعد اس کتاب کی کنی اہمیت باقی رہ جاتی ہے ..ویسے تو دیگ کا ایک چاول ہی دیکھنے کو کافی ہے ..یہاں تو اس دیگ میں .......خیر اگر آپ نے پرہیں ہیں تو بتائے
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
اگر کسی مولوی سے رجوع کرتی تو اب تک میں بھی شیعہ ،سننی ،دیوبندی یا بریلوی وغیرہ میں سے کچھ ہو جاتی ہے ...الحمد الله ہر قسم کے سابقے لاحقے سے محفوظ ہوں .

یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ فرقہ واریت میں نہیں پڑتے۔ اور میرا مشورہ یہی ہے کہ اگر اسی روش کو برقرار رکھنا ہے تو فرقہ ورانہ پوسٹوں اور تھریڈوں ، اور بحثوں سے بھی احتراز ہونا چاہئے۔
 
WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
جناب
آپ کی احادیث کو بیان کرنے والے وہ جن کے گناہان کا ذکر قرآن میں
آپ کے صحابی وہ جو نبی کو خطرے میں چھوڑ کر بھاگ جایئں
آپ کی نماز میں کعبہ کی طرف سے علانیہ رح پھیرا جاتا ہے
آپ کے مطابق اہل بیت وہ جن کو الله سخت الفاظ میں کہہ رہا ہے کہ توبہ کرو

ان چار باتوں میں جس موضوع پر بھی چاہیں میں آیت پیش کرنے کو تیار ہوں

اور اب آتے ہیں آپ کے نقاط کی طرف۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ایک وقت میں ایک موضوع پکڑ لیتے ہیں ۔ حضرت علی کے حافظ قرآن ہونے کا
آپ ہماری پیش کر دا آیات کا جواب نہیں دے رہے ۔ ہم نے ایک گواہ کا بتا دیا جس کو کتاب کا علم دیا گیا تھا ۔ لگتا ہے آپ کے نزدیک قرآن کی کوئی اہمیت نہیں

جناب ٣ دن کی عمر میں حضرت علی کا حافظ قرآن ہونا
جب کہ

ابھی بمطابق قرآن جس پر قرآن نازل ہوا وہ ذات یعنی نبی پاک
خود قرآن سے ناواقف اور ان کو بقول آپ کے " گواہ یعنی علی " قرآن سنا دیں

یہ الف لیلیٰ ثابت تو کریں پہلے کسی اپنی ہی روایت سے سہی
پھر آپ کی پیش کردہ آیت سے بحث بنتی ہے

یہاں تو قرآن مفقود ، بعثت رسول یعنی نزول قرآن میں ابھی ١٠ سال
پڑے ہیں اور " گواہ " قرآن سنا رہا ہے صاحب قرآن کو

تم قتل کرو ہو کہ کرامت کرو ہو
:lol::lol:​
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
جو حدیثیں صحیح بخاری میں متنازہ ہیں اس کے بعد اس کتاب کی کنی اہمیت باقی رہ جاتی ہے ..ویسے تو دیگ کا ایک چاول ہی دیکھنے کو کافی ہے ..یہاں تو اس دیگ میں .......خیر اگر آپ نے پرہیں ہیں تو بتائے
آپ نے صحیح کہا کہ چاول کا ایک دانہ ہی دیگ کے لئے کافی ہے ،مگر اس کے لئے ماہر ہونا شرط ہے۔ کیا آپ علم حدیث میں ماہرہو۔ اور ایک دانہ چھوڑو، یہاں ایسے کتنے ہی ہیں جنہوں نے پوری دیگ کھائی ہوئی ہے۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ جنہوں نے کتابیں لکھیں ہیں، یا جن کوزبانی یاد تھیں، ان کی نظر سے وہ احادیث نہیں گذری ہوں گی، جنکو آپ نے پڑھا ہے؟۔
بہرحال اپنی بات دھرا کو بحث کو ختم کروں گا، کہ جس حدیث کو صحیح مانا جاتا ہے، اس پر اگر کوئی اعتراض ہو، تو اس کا جواب بھی موجود ہوتا ہےاور اگر کسی نے نہ ماننے کی قسم نہ کھائی ہوتو اسے وہ جواب سمجھ بھی آ جاتا ہے۔
 
Last edited:

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
nabi pak is aayat mein frma rage gain ke gham na ker
Aur js bat se nabi MNA ker dein won achi nahein ho skti
Aur nabii pak ne tsali di ke Allah hmare sath hai
Zahari bat hai tsali usi ko do jati hai jo kisi aur chez ke pressure mein ho

جناب
آپ سر ٹانگوں کے بیچ میں کر کے پیچھے دیکھ کر پڑھتے ہیں تو سمجھ خاک آئے گی

یہ غم / حزن اپنی ذات کے لیے تھا یا نبی کی ذات کے لیے ؟؟

عقل نہ ہو تو موجاں ہی موجاں

اگر اپنی ذات کے لیے تھا تو آپ ثابت کریں
نہیں تو نبی کی ذات کے لیے تھا یہ ہمارا ایمان ہے

ختم شد
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
آپ نے صحیح کہا کہ چاول کا ایک دانہ ہی دیگ کے لئے کافی ہے ،مگر اس کے لئے ماہر ہونا شرط ہے۔ کیا آپ علم حدیث میں ماہرہو۔ اور ایک دانہ چھوڑو، یہاں ایسے کتنے ہی ہیں جنہوں نے پوری دیگ کھائی ہوئی ہے۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ جنہوں نے کتابیں لکھیں ہیں، یا جن کوزبانی یاد تھیں، ان کی نظر سے وہ احادیث نہیں گذری ہوں گی، جنکو آپ نے پڑھا ہے؟۔
بہرحال اپنی بات دھرا کو بحث کو ختم کروں گا، کہ جس حدیث کو صحیح مانا جاتا ہے، اس پر اگر کوئی اعتراض ہو، تو اس کا جواب بھی موجود ہوتا ہےاور اگر کسی نے نہ ماننے کی قسم نہ کھائی ہوتو اسے وہ جواب سمجھ بھی آ جاتا ہے۔

تبھی تو حیران ہوتی ہوں کہ اتنے لوگوں کی نظروں سے گزریں ..کون سی عینک لگا رکھی تھی کہ دیکھ نا پائے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ فرقہ واریت میں نہیں پڑتے۔ اور میرا مشورہ یہی ہے کہ اگر اسی روش کو برقرار رکھنا ہے تو فرقہ ورانہ پوسٹوں اور تھریڈوں ، اور بحثوں سے بھی احتراز ہونا چاہئے۔

نہیں ...میں نے سب کو سیدھی راہ پر لانے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے ..دین کی خدمت کر رہی ہوں .

:biggthumpup:
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
قصّہ کہانیاں وغیرہ اور جس حدیث میں شک ہو انٹرنیٹ پہ بھی سرچ کر سکتی ہو اور کسی عالم سے پوچھ بھی سکتی ہو۔ لیکن اہل سُنّت کا یہ اجماع ہے کہ بخاری اور مسلم کی احادیث ٹھیک ہے کیونکہ انہوں نے یہ احادیث اکٹھے کرتے وقت بہت سخت اصول وضع کیے تھے اسلیے تو دونوں نے تقریباً 7.5،7.5 ہزار احادیث اکٹھی کی۔ ان میں بھی متواتر اور ڈپلیکیٹ احادیث نکال دے تو 4،4 ہزار احادیث رہ جاتی ہیں انمیں بھی تقریباً 2 ہزار دوںوں میں موجود ہیں جنہیں متفق علیہ کہتے ہیں۔

ان دونوں کی احادیث ٹھیک ہیں لیکن بعض اقوال ضعیف ہیں جنکا ہماری عقاعد سے اتنا تعلق نہیں ہوتا۔

باقی 4 کتابوں میں 80 فیصد ٹھیک احادیث ہیں اور 20 فیصد ضعیف ہیں۔ جنکے بارے محدثین خود کہہ دیتے ہیں کہ یہ ضعیف ہیں۔

بیس فیصد بھی کیوں ڈالیں ...اور وہ بھی وہ جن کو عقل تسلیم کرنے سے عاجز ہے
 
Status
Not open for further replies.

Back
Top