
معروف صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں کامیاب یا مشہور انسان ہونا جرم بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیئر اینکر سلیم صافی نے کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کی کردار کشی کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ افسوس کہ اس ملک میں کامیاب یامشہورانسان ہوناجرم بن گیاہے، صد افسوس کہ حسداوربغض کی بنیاد پرخوداپنےہم پیشہ لوگ بھی جاوید چودھری کی کردارکشی کررہے ہیں، حقائق عدالتی فیصلےمیں سامنے آجائیں گےلیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہےکہ صبح کےوقت چار لڑکے شراب پی کر وہ بغیر اسلحہ کے کالج پر حملہ آور ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1459861499233587211
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ایف آئی آر میں بوائز سکول لکھا ہے لیکن شوروغل اس بات کاہےکہ لڑکیوں کے سکول میں گھسے،میری معلومات کےمطابق جاوید چودھری نے پولیس سےکوئی رابطہ کیااورنہ عدالت خودگئے، چارملزموں میں صرف ان کےبیٹے کوسنگل آوٹ کرنا اورپھرجاوید چودھری کی بدنامی کےلئےاستعمال کرنا سراسرزیادتی ہے۔
دوسری جانب اینکر پرسن سلیم صافی کو ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ کیا لڑکے کے سکول میں شراب داخل ہونا کوئی جرم نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1459862475340398595
https://twitter.com/x/status/1459887572864450564
ایک اور صارف نے کہا کہ اگر یہ مدرسے کے طالب علم ہوتے تو آپ تنقید کرنے والوں میں سرفہرست ہوتے اور آپ ضرور علماء کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے۔
https://twitter.com/x/status/1459863018393722895
https://twitter.com/x/status/1459886546081955848
ڈاکٹر ارشاد فاروقی نامی صارف کا کہنا تھا کہ اپنی صحافی برادری پہ بات آئی اور ظلم محسوس ہو رہا آپ لوگ جو ریاست، سیاستدان، اسٹیبلشمنٹ پتا نہیں کس کس کی پگڑی اچھالتے ہو تب یہ سب کیوں یاد نہیں رہتا؟ عمران کے بھانجےکو بجائے اسکے باپ کے نام سے کہنے کہ وزیراعظم کا بھانجا کہے کے جیو چیختا رہا تب کیوں چپ؟ منافقت کی بجائےحقائق کھیلو۔
https://twitter.com/x/status/1459863637720449028
https://twitter.com/x/status/1459883584148410371
خالد فراز نامی صارف نے کہا کہ تو جناب اس سکول کے پرنسپل ڈاکٹر اسد فیض صاحب جھوٹ بول رہے ہیں اور ایف آئی آر میں خواتین اساتذہ کہا ہے نہ کے طالبات اور از راہ کرم کم از کم اپنی برادری کے صحافی کی اولاد کو صیح ثابت کرنے کے لیے استاد جیسے عظیم انسان کو جھوٹا ثابت کر رہے ہو خیر اپ سے گلہ بھی نہیں تربیت کا اثر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459864781045780482
https://twitter.com/x/status/1459880756034035714
https://twitter.com/x/status/1459869373162823689
واضح رہے کہ کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کے بیٹے محمد فیض جاوید کو ماڈل کالج فار بوائز، سیکٹر F-11/3، راجہ مارکیٹ اسلام آباد سے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ 12 نومبر 2021 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:00 بجے پیش آیا، چار افراد نشے کی حالت گرے ٹویوٹا ویگو رجسٹریشن نمبر VE-ICT/016 پر کالج کے احاطے میں زبردستی داخل ہوئے اور ہنگامہ آرائی کی،ایف آئی آر کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسد فیض نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے ماڈل پولیس اسٹیشن شالیمارسیکٹر F-10/2، اسلام آباد میں درج کرائی تھی، ایف آئی آر میں ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔
بیٹے کی گرفتاری اور واقعے کے حوالے سے جاوید چوہدری کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔