
کالم نگار اور اینکر پرسن حامد میر نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ٹوئٹر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے میاں نواز شریف سے واپسی کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن حامد میر نے اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کی ٹویٹ شیئر کی، ٹویٹ میں ٹرک آرٹ میں نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی تھی جس پر لکھا ہوا تھا " پیچھاں مڑ وے ڈھولا، تیری لوڑ پے گئی"، جس کا مطلب ہے کہ لوٹ آ ؤ تمہاری ضرورت پڑگئی ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کیپشن میں لکھا ، "میاں صاحب واپس آ ؤ"۔
https://twitter.com/x/status/1482667904655310852
ان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، کچھ صارفین کی جانب سے میاں نواز شریف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنے کامشورہ دیا جارہا ہے جبکہ کچھ ن لیگی صارفین نے میاں صاحب کی واپسی کے لئے امید کا اظہار کیا۔
آمنہ نے حامد میر کے ٹویٹ کو کوٹ کر کے لکھا کہ آپ پہلے شہباز شریف کو سبز باغ دکھا کر بلوا کے جیل کی ہوا کھلوا چکے ۔ اب کون اعتبار کرے۔
https://twitter.com/x/status/1482703132278861824
عبداللہ نامی صارف نے کہا ، " اور آکے عدالتوں کا سامناکرو"۔
https://twitter.com/x/status/1482713564884484101
https://twitter.com/x/status/1482715916270022660
ایک صارف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب واپس آ ؤ، ہماری پیمنٹ کلٸیر کرواؤ۔
https://twitter.com/x/status/1482687784494243842
https://twitter.com/x/status/1482705972879577096
شفیق کھوکھر نامی صارف نے کہا کہ کاش آپ کے کہنے پر ہی آجائے مگر ایسا ممکن نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1482719714409340929
https://twitter.com/x/status/1482734966513573897
طالب نے کہا آپ بس اندازہ کریں یہ وہ شخص ہے جو اس چور کی لازم واپسی کی شرطیں لگاتا تھا اور آپ پھر اندازہ کریں کہ یہ سب لوگ بلا کسے رہے ہیں ؟ عدالت سے مفرور چور کو اور کس لیے، گرفتاری دینے کے لئے ؟
https://twitter.com/x/status/1482735856662237184
https://twitter.com/x/status/1482697414813360129
ایک اور صارف نے بولا، "لگتا ہے جیسے وہ آپ کے ہی بلوانے کا انتظار کر رہا ہے۔ میرا چہیتا بلائے اور میں بھاگم بھاگ واپس آؤں۔
https://twitter.com/x/status/1482717180215058432
https://twitter.com/x/status/1482711684833812484
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5mirclasst.jpg