آسٹریلیا کے دورے پر موجود پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں حارث رؤف نے 4 اوورز میں صرف 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد ان کی وکٹوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے، جو کہ لیگ اسپنر شاداب خان کے برابر ہے۔
اب شاداب خان اور حارث رؤف دونوں مشترکہ طور پر پاکستان کے کامیاب ترین ٹی20 بولر بن گئے ہیں۔ حارث نے 72 اننگز میں 107 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاداب نے 96 اننگز میں اتنی ہی وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر شاہد آفریدی ہیں، جنہوں نے 96 اننگز میں 97 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ان کے داماد شاہین آفریدی 72 اننگز میں 96 وکٹیں لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔
حارث رؤف نے اس میچ کے دوران آسٹریلیا میں کسی بھی غیر ملکی بولر کی بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اس سے قبل، 2017 میں سری لنکا کے نوان کولاسیکیرا نے گیلگونگ میں 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ حارث کا یہ کارنامہ آسٹریلیا میں غیر ملکی بولرز کی تاریخ میں نیا سنگ میل ثابت ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/haris-raof-pakistan.jpg