
شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے جنہوں نے پریس کانفرنس کی ہے یا پارٹی چھوڑی ہے انہیں واپس لیا جائے، انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب، فوادچوہدری اور اسدعمر کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پارٹی چھوڑنے کا سب سے زیادہ افسوس اسدعمر اور محمودخان کا ہوا تھا جبکہ سب سے زیادہ خوشی علی زیدی اور عمران اسماعیل کے پارٹی چھوڑنے پر ہوئی۔
فوادچوہدری سے متعلق انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو اس وقت سوچنا چاہئے تھا جب پارٹی کو چھوڑ رہے تھے، میرا نہیں خیال کی ان کی واپسی کی کوئی گنجائش موجود ہے۔ 9 مئی کے بعد 25 مئی تک جنہوں نے پارٹی چھوڑی یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پارٹی کی تدفین کی بنیاد رکھی
https://twitter.com/x/status/1770143628788142094
فوادچوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے اس پر شدید ردعمل دیا ،انکا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو کافی حقائق کا علم نہیں ہے اور وہ پی ٹی آئی میں بہت جونئیر ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی انکو پارٹی میں حادثاتی طور پر آۓ چند مہینے ہوۓ ہیں پارٹی کیلیے کس نے کتنی جدوجہد کی اور کون کس وجہ سے ابھی بھی جیل میں ہے یہ سب عمران خان صاحب کو پتا ہے ،
https://twitter.com/x/status/1770165678932394266
انہوں نے شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان صاحب کی ہے اور وہ جو بہتر سمجھیں گے کریں گے،بہتر ہوگا آپ پارٹی کے مامے نا بنیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheifh1i1h.jpg